Posts

Showing posts from July, 2020

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟

Image
کراچی انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 21 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی تاہم اس کے بعد انڈیس واپس نیچے آ گیا ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازہوا تو 100 انڈیکس 38 ہزار 836 پوائنٹس پر تھا اور کچھ ہی دیر میں اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم یہ تیزی کا سلسلہ مسلسل برقرار نہیں رہ سکا اس میں کمی ہو نا شروع ہو گئی تاہم اب انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 851 پوائنٹس پر آ گیاہے 

ملک ایک مرتبہ پھر سے کورونا سے اموات میں اضافہ ، مزید نئے کیسزبھی سامنے آ گئے

Image
اسلام آباد پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں پھر سے اضافہ ہواہے اور 32 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 1114 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے کورونا سے اموات کم ہو کر 20 تک آ گئیں تھیں تاہم آج ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہواہے  تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 21 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید ایک ہزار 114 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 77 ہزار 402 ہو گئی ہے جبکہ 32 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اموات 5 ہزار 924 ہو گئیں ہیں تاہم دو لاکھ46 ہزار 131 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ ایک ہزار 179 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے سب سے زیادہ کیسز کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 52 تک جا پہنچی ہے جبکہ پنجاب میں 92 ہزار 655 ، کے پی کے میں 33 ہزار 845، اسلام آباد میں 14 ہزار 987 ، گلگت بلتستان میں 2090 ، بلوچستان میں 11 ہزار 708 اور آزاد کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 65 ہو گئی ہے  اموات کورونا وائرس کے...

زیتون کا تیل؛ پاکستان عالمی منڈی میں داخل ہونے کو تیار

Image
اسلام آباد: پاکستانی زیتون کا تیل تیار کرنیوالے عالمی مارکیٹ میں داخل ہونے کی تیاری کررہے ہیں کیونکہ 30000ایکڑ سے زائد رقبے پر 27.5 ملین زیتون کے درخت لگائے جاچکے ہیں گوادر پرو کے مطابق اس کی کاشت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں بڑھی ہے۔ پاکستان میں زیتون کے پودے لگانے کیلئے 10 ملین ایکڑ مناسب زمین ہے جو اسپین سے تقریبا دوگنا ہے جو اس وقت دنیا میں زیتون کی پیداوار کا سب سے بڑا ملک ہے پاکستان زیر کاشت رقبہ میں اضافے کے ساتھ خاموشی سے زیتون کے تیل کی پیداوار کے انقلاب کی طرف جا رہا ہے، یہ سیکٹر 2021 تک پاک زیتون کے نام سے پاکستان کا قومی برانڈ متعارف کروا کر تیزی سے ملکی خود کفل بننے جارہا ہے

4ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو ایران کیلیے آم کی پراسیسنگ کی اجازت

Image
کراچی: وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیوریٹی اینڈ ریسرچ نے 4ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو ایران کیلیے آم کی پراسیسنگ کی اجازت دے دی   وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیوریٹی اینڈ ریسرچ نے پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن کی جانب سے ایران کو ایکسپورٹ کے لیے آم کی ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی سہولت فراہم کرنیوالے پلانٹس کی منظوری سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے یورپی یونین کے معیار پر پورا اترنے والے چار مزید ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو ایران کے لیے آم کی پراسیسنگ کی اجازت دے دی ہے۔ جبکہ مزید دو پلانٹس کو معائنہ کے بعد معیار پر پورا اترنے کی صورت میں عید الالضحیٰ کی تعطیلات کے فوری بعد اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے اس مسئلے کی اہمیت کے پیش نظر ہفتہ کے روز وڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس منعقد کیا جس میں ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے مالکان نے وفاقی سیکریٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو پلانٹس کے معائنے اور منظوری نہ ملنے سے متعلق تفصیلات اور مسائل سے آگاہ کیا جبکہ پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی عدم منظوری کی وجہ سے ایران کو آم کی برآم...

پاکستان میں کورونا کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ باعث تشویش، تحقیق

Image
کراچی:  آغا خان یونیورسٹی اور چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کی ایک مشترکہ تحقیق کے مطابق پاکستان کے رہائشی ہر 6 میں سے ایک خاندان کا یہ یقین ہے کہ وہ کووڈ-19 کے خطرے سے محفوظ ہیں خواہ وہ کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کریں پاکستانی تحقیق کاروں نے مئی 2020 کے پہلے دو ہفتوں میں ایک آن لائن سروے کیا جس میں 1406 بالغ افراد نے حصہ لیا، ہانگ کانگ میں بھی اسی انداز کا ایک سروے کیا گیا اور اس کے نتائج کا پاکستان میں کیے جانے والے سروے سے موازنہ کیا گیا، کووڈ-19 حکمت عملی کے حوالے سے ہانگ کانگ کو ایک کامیاب ملک سمجھا جارہا ہے جہاں گذشتہ 6 ماہ میں صرف 2770 کیسز سامنے آئے اور 22 اموات ہوئیں،مئی 2020 میں جمع کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ہر 100000 میں سے 137 افراد میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔  یہ تعداد ہانگ کانگ میں 33 تھی، پاکستان میں 100000 افراد میں اموات کی شرح ہانگ کانگ کے مقابلے میں تین گنا زیادہ 21 اموات پائی گئی اے کے یو کے ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی ہیلتھ سائنسز کے تحقیق کاروں کے مطابق اگر پاکستان اور ہانگ کانگ میں اس عالمی وبا کے دوران خطرے کے تصورات، ذہنی دباؤ اور ...

مفتی منیب الرحمان کا عید کے تیسرے دن تعطیل دینے کا مطالبہ

Image
کراچی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ عید کے تیسرے دن بھی چھٹی دی جائے کیوں کہ قربانی کے لیے تین دن مخصوص ہیں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات  کے حوالے سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے عید کی 2 چھٹیوں کا اعلان کیا جس کے بعد کئی لوگوں کی طرف سے درخواست آئی ہے کہ وہ تیسرے دن قربانی کرتے ہیں، متوسط طبقے کے افراد تیسرے روز قربانی مناسب پیسوں میں کرلیتے ہیں، 3 دن قربانی کے ہوتے ہیں عید کے تیسرے روز چھٹی کا اعلان کیا جائے چیئرمین رویت ہلال کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی عرصے سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز ویڈیوز سامنے لائی جارہی ہیں، سائنس اور علماء کے درمیان کوئی تضاد نہیں ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو کلینڈر بنا کر دینے والے بھی محکمہ موسمیات کے ہمارے دوست ہیں، رویت ہلال پر ہم بھی سائنسی معاملات سے آگاہی رکھتے ہیں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ بعض داخلی و خارجی قوتیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیل رہی ہیں،  یہ ایک انتہائی نازک اور خطرناک صورتحال ہے، ہماری ملکی سلامتی کے اداروں سے اپیل ہے ک...

نیب قوانین میں اپوزیشن کی ترامیم ،حکومت نے ایسا واضح اور دو ٹوک جواب دے دیا کہ حزب اختلاف کے ہوش ہی اڑ جائیں گے

Image
اسلام آباد مشیر داخلہ بیرسٹر مرزا  شہزاداکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن نیب قوانین میں 35 ترامیم مانگ رہی ہے،اپوزیشن کی 35 ترامیم سے نیب کا ادارہ مفلوج ہوجائے گا،اپوزیشن چاہتی ہے احتساب کے عمل کو بند کردیا جائے،وزیراعظم کا موقف ہے احتساب کے عمل پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، اپوزیشن قومی سلامتی سے متعلق ایشوزپرقدم بڑھائے لیکن حکومت کو بلیک میل نہ کرے، فیٹف کے بدلے اپوزیشن جو مانگ رہی ہے وہ نہیں دے سکتے،اپوزیشن کے نکات پربات چیت نہیں ہوسکتی نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ ایف اے ٹی ایف پرمذاکرات ہورہے ہیں  اپوزیشن چاہتی ہے احتساب کے عمل کو بند کردیا جائے،اپوزیشن نیب قوانین میں 35 ترامیم مانگ رہی ہے،اپوزیشن کی 35 ترامیم سے نیب کا ادارہ مفلوج ہو جائے گا،اپوزیشن کا مطالبہ ہے 1999سے پہلےکا احتساب نہیں ہوگا، اپوزیشن کے 35 نکات کا مطلب نیب کو بند کرنا ہے۔انہوں  نے کہا کہ  اپوزیشن ٹارگٹڈ اصلاحات چاہتی ہے،وزیراعظم کا موقف ہے احتساب کے عمل پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،اپوزیشن قومی سلامتی سے متعلق ایشوزپرقدم بڑھائے، اپوزیشن حکوم...

کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسک حج کا آغاز

Image
مکہ مکرمہ کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسک حج کا آغاز ہو گیا آج سے مناسکِ حج کا آغاز ہو گیا ہے جب کہ مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مخصوص نشانات لگا دیے گئے ہیں۔ عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔یومِ عرفہ کے لیے مسجدِ نمرہ میں بھی عازمین کے لیے مخصوص نشان لگا دیے گئے ہیں واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حج سے پہلے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں تمام مساجد میں صفائی اور جراثیم کش سپرے کا کام مکمل کر لیا گیا تھا۔امسال سعودی عرب نے جون میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا سعودی حکام کے مطابق اس مرتبہ صرف 10 ہزار عزام کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فی صد ہے اور 30 فی صد سعودی شہری ہیں۔منتخب عازمین کے پہلے گروپ کو ہفتے کے روز مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا ہے، عزام کرام ایامِ حج کے آغاز سے قبل ایک ہوٹل میں الگ الگ کمروں میں مقیم رہیں گے خیال رہے کہ گزشتہ برس 2...

پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں واضح کمی

Image
اسلام آباد گزشتہ کئی روز سے پاکستان میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے نئے کیسز اور اموات میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور ملک میں اس وقت اس وبا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر صرف 31 ہزار 405 رہ گئی ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ ایک دن میں ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 256 ٹیسٹ ہوئے۔ سندھ میں 9 ہزار 571، پنجاب 7 ہزار 38، خیبر پختونخوا ایک ہزار 840، بلوچستان ایک ہزار 302، گلگت بلتستان 106 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 268 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 1063 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہییں جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہوگئی ہے جن میں سے 2 لاکھ 44 ہزار 883 صحتیات ہوچکے ہیں اس طرح ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 31 ہزار 405 ہے۔ ایک ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 227 وینٹی لیٹر پر ہیں سب سے زیادہ کیسز صوبوں کے لحاظ سے سندھ میں جہاں اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں وہیں مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ایک لاکھ 19ہزار 398 ہے، پنجاب میں 92 ہزار 452، خیبر پختون...

اپوزیشن نے نیب ترمیم پر حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکارکردیا

Image
اسلام آباد: نیب آرڈیننس میں ترمیم پر اپوزیشن نے حکومت سے مزید مذاکرات کرنے سے انکار کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا بائیکاٹ کردیا ہے اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماوں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  رہنما مسلم لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے ہوا تھا کہ پارلیمان کے اسی سیشن میں نیب ترامیم پر بل پاس کرایا جائے گا لیکن حکومت نے نیب قانون میں ہماری ترامیم مسترد کر دیں. شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  حکومت کو نیب قانون میں اپنی ترامیم پیش کیں حکومت نے مسترد کر دیں۔ حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے اب مذاکرات نہیں کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ اس لئے کیا کہ حکومت نیب ترامیم پر سنجیدگی  سے بات نہیں کر رہی ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا بائیکاٹ اس لئے کیا کہ حکومت نیب ترامیم پر نیک نیتی سے بات نہیں کر رہی ہے۔ حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے، اب مذاکرات نہیں کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ کہا پارلیمان کو مضبوط بنائیں لیکن حکومت ...

پاکستانی صارفین کی اکاؤنٹ سیکیورٹی کے لیے فیس بک کے مفید مشورے

Image
اسلام آباد: فیس بک پاکستان نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹ محفوظ ترین بنانے کے لئے انتہائی مفید مشورے پیش کئے ہیں۔ ان کی تفصیلات ذیل میں بیان کی جارہی ہیں سوشل میڈیا اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے جڑے رہنے کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ آپ کے لئے بھی یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کا بہترین طریقہ سمجھیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کا فیس بک پر اپنے ذاتی ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول ہو۔ اس لئے ہم لوگوں کو انکی ذاتی معلومات کی حفاظت کے لئے کارآمد اور سادہ فیچرز پیش کرتے ہیں۔ درج ذیل میں فیس بک صارفین کے لئے کچھ ایسے طریقے موجود ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی نجی معلومات کو زیادہ مستعدی سے محفوظ بناسکتے ہیں: باقاعدگی سے اپنےاکاؤنٹ سیکورٹی کا جائزہ لیجئے : آپ سیکورٹی چیک اپ کا فیچر استعمال کرکے جائزہ لے سکتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ پر مزید سیکورٹی بھی لگا سکتے ہیں۔ سیکورٹی کے معائنے کے فیچر سے آپ کو اس طرح کی مدد مل سکتی ہے  غیر استعمال شدہ براؤزرز  اور ایپلی کیشنز سے لاگ آؤٹ کیجئے: ایسی ڈیوائسز سے فوری طور پر لاگ آؤٹ کیجئے جسے آپ نے طویل عرصے تک استع...

ذیابیطس سے پہلے کی کیفیت میں بھی دارچینی مفید قرار

Image
بوسٹن: گزشتہ 25 برس سے ذیابیطس کو قابو میں رکھنے کے لئے جادوئی مصالحے دارچینی کی افادیت مسلم ہوچکی ہے۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ ذیابیطس کی سرحد یعنی پری ڈائبیٹیس کیفیت کے شکار ہیں اگر آج ہی وہ دارچینی کا استعمال بڑھادیں تو بڑٰی حد تک اس مرض سے خود کو دور رکھ سکتے ہیں جدید طب بھی یہ اعتراف کرچکی ہے کہ دارچینی کا سفوف معمولی مقدار میں استعمال کرنے سے بھی خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ لیکن اب ماہرین کہہ رہے کہ اگر آپ ذیابیطس کے قریب ہیں تب بھی دارچینی کا استعمال اس مرض کو آپ سے دور کرسکتا ہے یہ بالکل نیا مطالعہ جرنل آف اینڈوکرائن سوسائٹی کے جرنل میں شائع ہوا ہے ہم جانتے ہیں کہ دنیا کی بڑی آبادی ٹائپ ٹو ذیابیطس کی شکار ہے اور خود پاکستان میں بھی ہرسال لوگوں کی بڑی تعداد ذیابیطس کی مریض بن رہی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت بڑی آبادی دھیرے دھیرے ذیابیطس کی جانب بڑھ رہی اور اسی لمحے دارچینی اپنا اثر دکھاسکتی ہے اس ضمن میں بوسٹن، امریکا میں واقع جوزلین ڈائبیٹیس سینٹر کے ڈاکٹر گیولیو رومیو اور ان کے ساتھیوں نے ایسے شرکا کا انتخاب کیا جو بہت تیزی سے ذیابیطس کی جانب ب...

"میری اور ٹیم سرعام کی جان کو خطرہ ہے مدد کرو" اقرار الحسن نے دردمندانہ اپیل کردی

Image
کراچی  اینکر پرسن اقرار الحسن نے کہا ہے کہ انہیں اور ان کی ٹیم سرعام کو جان کا خطرہ ہے ایک ویڈیو پیغام میں اقرار الحسن نے کہا کہ ان کی اور اور ٹیم سرِعام کی جان خطرے میں ہے اور ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہمارے ایک کارکن کو تشدد کر کے قتل کرے کی نیت سےاغواء کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے اس خطرے کے بیک گراؤنڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اقرار الحسن نے بتایا کہ تین سال پہلے انہوں نے رینجرز کے ساتھ کارروائی کر کے ایک جعلی ڈی ایس پی اور اس کے گینگ کے اغواء برائے تاوان کے اڈے سے ہاتھ پیر بندھی لڑکیوں کو بازیاب کروایا تھا۔ بعدازاں معلوم ہو کہ یہ جعلی ڈی ایس پی قتل کے تین مقدمات میں مطلوب ہے، پولیس نے ان مقدمات میں بھی اس کی گرفتاری ڈال کر عدالت میں پیش کیا لیکن اس ملک کے نظام انصاف کو سلام کہ تین سال بعد یہ رہا ہو گیا اقرار الحسن کے مطابق جعلی ڈی ایس پی نے رہا ہوتے ہی ان کی ٹیم کے اُس کارکن کو اغواء کرنے کی کوشش کی جس نے ہمیں اس قاتل ڈی ایس پی کے بارے میں بتایا تھا اور اب یہ اور اس کا گینگ ہماری جان کے درپے ہے اینکر پرسن نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی پاکستان کے لئے...

اینکر پرسن نے پروگرام میں زرتاج گل کو چاند کہہ دیا ،آگے سے خاتون وزیر کاکیا رد عمل تھا ؟جان کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں

Image
اسلام آباد اینکر پرسن جمیل فاروق نے وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کو چاند کہہ دیا ۔پروگرام میں اینکر پرسن جمیل فاروقی نے کہا کہ نئے پاکستان میں تو چاند بھی متنازعہ بنا دیا گیاہے ،اس پر زرتاج گل نے کہا کہ چاند بہت پہلے سے متنازعہ ہے  اینکر پرسن نے برجستہ کہا کہ میں آپ کی بات نہیں کر رہا ،میں چاند کی بات کر رہ ہوں ۔جمیل فاروقی کے جواب کے بعد اینکر پرسن اور زرتاج گل دونوں کھل کر ہنسے ۔زرتاج گل نے کہا کہ آپ بات مذاق میں لے رہے ہیں لیکن چاند ہمیشہ سے متنازعہ رہا ہے ،پاکستان میں دو دو دفعہ چاند دیکھا جاتا رہا ہے۔اینکر پرسن نے کہا کہ اب تو چاند متنازعہ نہیں ہونا چاہیے ،یا تو فواد چوہدری کو چیئر مین رویت ہلا ل کمیٹی بنا دیں یا مفتی منیب کو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنا دیں ،زرتاج گل نے جواب دیا کہ دونو ں کو ایک ساتھ بیٹھنا چا ہیے 

کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر بارش

Image
کراچی کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر بارش شروع ہو گئی ہے، تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں، بعض علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں شہرِ قائد کے جن علاقوں میں بارش شروع ہوئی ہے ان میں، کورنگی، لانڈھی، ملیر، شارع فیصل، اورنگی ٹاو¿ن، ناظم آباد سمیت مختلف علاقے شامل ہیں محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بوندا باندی، ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ادھر کراچی میں گزشتہ روز کی بارش کے کئی گھنٹے بعد بھی اورنگی ٹاؤن، گلبہار، لنڈی کوتل، کے ڈی اے چورنگی اور لیاقت آباد میں پانی جمع ہے تو کہیں کیچڑ اور غلاظت نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔متاثرہ علاقوں میں صفائی کےلئے کے ایم سی کا عملہ کہیں نظر نہیں آیا، کراچی میں بارش کے بعد لیاقت آباد میں گجرنالہ اوور فلو ہو گیا جس سے اطراف کی آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا کراچی میں اتوار اور پیر کی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بح...

کورونا وائرس قابو میں آنے لگا ، ملک بھر میں کیسز اور اموات کی تعداد میں واضح کمی

Image
اسلام آباد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر واضح طور پر کمی آتی جارہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 936 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 23 افراد کی اموات ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں 19 ہزار 610 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 936 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 75 ہزار 225 ہو گئی ہے جبکہ 23 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 5 ہزار 865 ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ دو لاکھ 42 ہزار 436 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 217 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے  سب سے زیادہ کیسز کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزسندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 824 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 92 ہزار 279، بلوچستان میں 11 ہزار 624، اسلام آباد میں 14 ہزار 938 ، کے پی کے میں 33 ہزار 510 ، آزاد کشمیر میں 2040 اور گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 2010 تک پہنچ گئی ہے  اموات گزشتہ روز ملک بھر میں 23 اموات ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات 5 ہزار 865 ہو گئیں ہیں ۔ وائرس کے باعث سب سے زیادہ امو...

باریک رگوں میں اترنے کے قابل، دنیا کی باریک ترین اینڈو اسکوپ

Image
ایڈیلیڈ: جرمن اور آسٹریلوی سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹنگ سے استفادہ کرتے ہوئے دنیا کی باریک ترین اینڈو اسکوپ ایجاد کرلی ہے جسے باریک رگوں میں اتار کر ان رگوں کی اندرونی تصاویر حاصل کی جاسکتی ہیں واضح رہے کہ اینڈو اسکوپ ایک ایسا طبّی تشخیصی آلہ ہوتا ہے جو ایک خاص طرح کے باریک، لچک دار اور لمبے تار (catheter) پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے اگلے سرے پر ایک ننھا سا کیمرا نصب ہوتا ہے جس کے ذریعے انسانی جسم کے اندرونی حصوں کی تصویر کشی اور عکس بندی (filming) کی جاتی ہے اینڈو اسکوپ جتنی باریک ہوگی، اسے اتنی ہی باریک رگوں اور جسمانی نالیوں میں اُتارا جاسکے گا یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ، آسٹریلیا اور یونیورسٹی آف اسٹٹگارٹ، جرمنی کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے ’’تھری ڈی مائیکرو پرنٹنگ‘‘ سے استفادہ کیا، جو تھری ڈی پرنٹنگ کی جدید اور حساس ترین ٹیکنالوجی بھی ہے یہ اور دوسری متعلقہ ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ایک ایسی اینڈو اسکوپ تیار کرلی ہے جس کی مجموعی چوڑائی صرف 457 مائیکرو میٹر، یعنی آدھے ملی میٹر سے بھی کم ہے۔ تھری ڈی مائیکرو پرنٹنگ کی مدد سے اس اینڈو اسکوپ کےلیے جو عدسہ تیار...

ڈُوم اسکرولنگ: کورونا وبا میں ایک نئی نفسیاتی بیماری

Image
نیویارک: نفسیاتی ماہرین نے ناول کورونا (کووِڈ 19) کی عالمی وبا سے وابستہ ایک نئی ذہنی کیفیت سے خبردار کرتے ہوئے اسے ’’ڈُوم اسکرولنگ‘‘ (Doomscrolling) کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اعصابی تناؤ اور ڈپریشن سمیت کئی جسمانی اور نفسیاتی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے تازہ ترین طبّی لٹریچر میں ڈُوم اسکرولنگ کا مفہوم ’’کورونا وبا کے بارے میں جاننے کےلیے انٹرنیٹ، نیوز میڈیا اور سوشل میڈیا وغیرہ کا بار بار اور حد سے زیادہ استعمال کرنا؛ اور منفی تاثر رکھنے والی خبروں پر توجہ دینا‘‘ بیان کیا گیا ہے جو دراصل عالمی کورونا وبا کے خوف اور مسلسل گھروں میں بند رہنے کا نتیجہ ہے ’’لوگوں کو اس عالمی وبا کی تازہ ترین صورتِ حال سے واقف رکھنے کےلیے دنیا بھر میں خبروں کے بیشتر بڑے ذرائع کووِڈ 19 کے بارے میں معلومات و اطلاعات مفت میں فراہم کررہے ہیں، جن تک کہیں سے بھی بہ آسانی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے،‘‘ ایریان لنگ نے ’’ہیلتھ لائن‘‘ سے گفتگو میں کہا، جو نیویارک یونیورسٹی، لینگون ہیلتھ کے سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ’’اگرچہ اس طرح کووِڈ 19 کے بارے میں تازہ ترین معلومات تک رسائی بہت آسان ہوگئی ہے لیک...

فوارہ چوک: کراچی میں امریکی صدر آئزن ہاور کے لیے بنوایا گیا میوزیکل فوارہ آخر کدھر گیا؟

Image
کراچی میں آپ کو چاہے زینب مارکیٹ سے جینز پینٹ یا ٹی شرٹ لینی ہو، پریس کلب جانا ہو یا گورنر ہاؤس، رکشہ یا ٹیکسی ڈرائیور کو منزل کا پتا سمجھانے کے لیے فوری طور پر ’فوارہ چوک‘ کا حوالہ دیا جاتا ہے فوارہ چوک وسطی شہر کی ایک بڑی پہچان ہے، لیکن کیا یہ فوارہ چوک اپنی حقیقی شکل و صورت میں موجود ہے؟ کلفٹن سے ایم اے جناح روڈ تک پھیلے ہوئے موجودہ عبداللہ ہارون روڈ اور وکٹوریہ روڈ پر کراچی کے پہلے چرچ ہولی ٹرینیٹی کے قریب سفید سنگ مرمر سے تعمیر شدہ چوک پر فوارے اور اس سے نکلنے والی پانی کی دھار کا تو نام و نشان نہیں البتہ چاروں طرف واضح طور پر تحریر ہے کہ ’سترہویں صدی کی مغلیہ بارہ دری، مریم عبداللہ اور ارشد عبداللہ کے نام وقف کی جاتی ہے‘ اس چوک پر سبزہ لگایا گیا ہے اور سورج غروب ہونے کے بعد جب ٹریفک کا رش اور شور کم ہوتا ہے تو کئی لوگ اپنے خاندان کے ساتھ یہاں آکر ہوا کے جھونکوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کے دنوں میں تو یہ تعداد اور بڑھ جاتی ہے اس بارہ دری کے دوسری طرف موجود مدینہ سٹی مال کے درمیان فٹ پاتھ پر بھورے رنگ کی ٹائیلیں لگی ہیں جس پر سیاہ سنگ مرمر پر اس فوارے ...

ایٹمی توانائی: کیا مستقبل چھوٹے چھوٹے جوہری پلانٹس کا ہے؟

Image
امریکہ کی ریاست اوریگون کے شہر کورویلس میں نُوسکیل پاور نامی کمپنی کے انجینئر کھڑکیوں سے عاری کنٹرول روم میں بیٹھے ہیں اور ان کے سامنے دیوار پر کئی کپمیوٹرسکرینز لگی ہوئی ہیں۔ ان انجینیئرز کو امید ہے کہ وہ جو تحقیق کر رہے ہیں وہ جوہری توانائی کے مستقبل میں کلیدی کردار ادا کرے گی سامنے سکرینوں پر ٹمٹماتے نشانات اصل میں اس جوہری توانائی کی نشاندھی کر رہے ہیں جو اس عمارت میں لگے ہوئے 12 چھوٹے چھوٹے نیوکلیئر ریئکٹرز پیدا کر رہے ہیں۔ کل ملا کر یہ بارہ ری ایکٹر اتنی بجلی پیدا کر سکیں گے جتنی امریکہ بھر میں کئی مقامات پر قائم جوہری توانائی کے پلانٹ پیدا کر رہے ہیں ان میں سے ہر پلانٹ اتنی بجلی پیدا کر رہا ہے جو تقریباً پانچ لاکھ 54 ہزار گھروں کے لیے کافی ہوتی ہے۔ یہاں کمپنی کے کنٹرل روم میں لگی ہوئی سکرینوں پر دکھائی دینا والا کھجور کا ایک درخت بتاتا ہے کہ بارہ ریئکٹرز میں سے کون سا اس وقت ’آئی لینڈ موڈ‘ پر چل رہا ہے، یوں آپ ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی ریئکٹر کو بند کر سکتے ہیں یہ کنٹرول روم حقیقت میں چیزوں کو کنٹرول نہیں کر رہا بلکہ یہ اس جوہری پلانٹ کی نقل ہے اور سکرینوں پر نظر آنے والے ریئ...

برطانوی کرنسی پر نمایاں سیاہ فام، ایشیائی اور اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت کا عندیہ

Image
سیاہ فام، ایشیائی اور اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات پہلی بار برطانوی کرنسی نوٹوں اور سکوں پر نمایاں ہوں گی برطانوی اخبار سنڈے ٹیلی گراف کے مطابق چانسلر رشی سونک اس سلسلے میں قانونی ٹینڈر کے لیے ایک مہم چلانے والے گروپ کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں رشی سونک نے رائل منٹ سے کہا ہے کہ ان شخصیات کو اس اعزاز سے نوازنے کے لیے نئے ڈیزائن پیش کریں اس سلسلے میں جن شخصیات کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، ان میں ملٹری نرس میری سیول اور دوسری عالمی جنگ کی جاسوس نور عنایت خان شامل ہیں بینک نوٹ آف کلر کمپین کی سربراہی سابقہ کنزرویٹو پارلیمانی امیدوار زہرہ زیدی کر رہی ہیں وہ کہتی ہیں کہ برطانوی کرنسی پر آج تک سفید فام افراد کے علاوہ کسی اور رنگ و نسل کے فرد کو شامل نہیں کیا گیا ہے انھوں نے بی بی سی نیوز کو بتایا ’ہمارے قانونی ٹینڈر، ہمارے نوٹ اور ہمارے سکوں پر کون ہے، یہی چیزیں بحثیت ایک قوم ہماری شناخت کرتی ہیں‘ ہر طرح کا پس منظر رکھنے والے لوگوں نے برطانیہ کی تعمیر میں مدد کی اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد وہ ہیں جنھوں نے قوم کی خدمت کی ہے ۔ جیسے فوجی شخصیات اور نرسیں ۔ ایسی شخصیات کے ...

سے عید تعطیلات تک یہ تمام مقامات بند رہیں گے، کمشنر اسلام آبادنےاعلان کردیا

Image
اسلام آباداسلام آباد کے شہری اس عید پر سیر و تفریح کا کوئی منصوبہ نہ بنائیں کیونکہ اس اسلام آباد کے متعدد مقامات آج سے عید تعطیلات تک بند رہیں گے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر  کہا ہے کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے  آج سےعید تعطیلات تک مری ایکسپریس وے،مارگلہ،پارکس،تفریحی مقامات،ہوٹل وغیرہ،پکنک کے مقامات،ہل اسٹیشن بند رہیں گے انہوں نے کہا وہ سب سے گزارش کرتے ہیں کہ  پلیز فی الحال کوئی سیاحت یاگھومنے پھرنے کا پلان نہ بنائیں۔اس دفعہ تھوڑی سی تکلیف برداشت کر لیں اور انسانی جانیں بچائیں خیال رہے وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس نے لوگوں کی بڑی تعداد کو متاثر کیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 14,884 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 164افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 12,253صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں

" نوازشریف اور شہبازشریف ضمانت دیئے ہوئے ہیں کہ عمران خان ۔ ۔ ۔" اعتزازاحسن نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

Image
لاہور  پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزازاحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ  نوازشریف اور شہبازشریف ضمانت دیئے ہوئے ہیں کہ عمران خان  کی حکومت کو تنگ نہیں کریں گے ، مولانا فضل الرحمان بھی نوازشریف کو باہر جانے دینے کا ایک ایجنڈا لے کر آئے تھے  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزازا حسن کا کہناتھاکہ  " ن لیگ خود خاموش اور میاں صاحب، ان کے دونوں بیٹے باہر ہیں، ایک بیٹی یہاں موجود لیکن خاموش ہیں، ان کو کوئی توقع ہے کہ کسی طرف سے  کوئی خیر خبر ملنے والی ہے، اب وہ خود  کچھ نہ کریں  اور ہم وفاقی حکومت کے خلاف تحریک چلادیں تو  تاثر ملے گا کہ سندھ حکومت اور مراد علی شاہ کی مشینری کے بل بوتے پر پنجاب پر چڑھائی کردی۔ ان کاکہناتھاکہ مریم اورنگزیب کہیں کہ وزیراعظم کو گرفتار ہونا چاہیے ، اگرگرفتار کرتے ہوئے توا س کا مطلب ہے کہ مارشل لاء لگاتے ہو، میرے خیال سے نواز شریف اور شہباز شریف اپنی اپنی گیم کھیل رہے ہیں، یہ بھی کوئی اچنبھے کی بات نہیں، پارلیمانی پارٹی کے ساتھ  نوازشریف نے شہباز شریف کو نامزد کیا اور   پھر شاہد خؒاقان عباسی کو وزی...

ماضی میں ترقی محض کاغذوں میں تھی ،اب پنجاب کاکوئی شہر ،قصبہ اور دیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Image
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ماضی میں ترقی محض کاغذوں میں تھی ،اب ترقی زمین پر بھی نظر آتی ہے ،پنجاب کاکوئی شہر قصبہ اور دیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان کہاہے کہ ماضی میں ترقی محض کاغذوں میں تھی ،اب ترقی زمین پر بھی نظر آتی ہے ، ہماری حکومت کاغذی کارروائیوں کے بجائے عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت بہت جلد بہاولپور میں سپیشل اکنامک زون پر کام شروع کررہی ہے،جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کو ترقی کے سفر میں یکساں اہمیت دی جارہی ہے ،پنجاب کاکوئی شہر قصبہ اور دیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا

کورونا وائرس، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے ، ایک ہزار سے زائد متاثر

Image
اسلام آباد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 1226 کیسز سامنے آئے ہیں اور 35 اموات ہوئی ہیں  تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 1226 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی متا ثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 73 ہزار 113 ہو گئی ہے جبکہ مزید 35 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 5 ہزار 822 ہو گئیں ہیں ۔دو لاکھ 37 ہزار 434 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں تاہم 1267 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے  سب سے زیادہ کیسز کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 598 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 91 ہزار 901 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 841، خیبر پختون خواہ میں 32 ہزار 220 ، بلوچستان میں 11 ہزار 578 ، آزاد کشمیر میں 2023 اور گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 1952 ہو گئی ہے اموات کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں ہیں جہاں تعداد پنجاب سے بڑھتے ہوئے 2135 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 2116 ، کے پ...

کورونا وائرس اگر چمگادڑوں میں رہتا ہے تو وہ بیمار کیوں نہیں ہوتیں؟

Image
سائنسدانوں نے دنیا کی چھ چمگادڑوں کے جینیاتی بلیو پرنٹ کی تشریح کی ہے جس سے ان کی ’غیر معمولی قوت مدافعت‘ کے اشارے ملتے ہیں اور یہ نظام ہی انھیں مہلک وائرس سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے محققین کو ان معلومات کے ذریعے ان رازوں سے پردہ اٹھانے کی توقع ہے کہ چمگادڑ کیسے بیمار ہوئے بغیر کورونا وائرس رکھتی ہیں محققین کا کہنا ہے کہ اس سے موجودہ اور مستقبل کے وبائی امراض کے دوران انسانی صحت کی مدد کے لیے حل فراہم کیے جا سکتے ہیں یونیورسٹی کالج ڈبلن کی پروفیسر ایما تیلنگ کا کہنا ہے کہ ’شاندار‘ جنیاتی ترتیب سے پتا چلتا ہے کہ چمگادڑوں کا ’مدافعتی نظام بہت انوکھا‘ ہوتا ہے اور یہ سمجھنا کہ کس طرح چمگادڑ بیمار ہوئے بغیر وائرس کو برداشت کر سکتی ہیں، کووڈ۔19 جیسے وائرس کا علاج دریافت کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے کورونا:جانوروں سے انسانوں میں منتقلی کی کڑیاں شاید کبھی نہ ملیں پروفیسر ایما تیلنگ نے بی بی سی کو بتایا ’اگر ہم وائرس سے چمگادڑوں کے مدافعتی ردعمل کی نقالی کر سکتے ہیں، جو انھیں برداشت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، تو آپ علاج تلاش کرنے کے لیے پھر قدرت کی طرف دیکھ سکتے ہیں‘ اب ہمارے پاس ایس...