سے عید تعطیلات تک یہ تمام مقامات بند رہیں گے، کمشنر اسلام آبادنےاعلان کردیا
اسلام آباداسلام آباد کے شہری اس عید پر سیر و تفریح کا کوئی منصوبہ نہ بنائیں کیونکہ اس اسلام آباد کے متعدد مقامات آج سے عید تعطیلات تک بند رہیں گے
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کہا ہے کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے آج سےعید تعطیلات تک مری ایکسپریس وے،مارگلہ،پارکس،تفریحی مقامات،ہوٹل وغیرہ،پکنک کے مقامات،ہل اسٹیشن بند رہیں گے
انہوں نے کہا وہ سب سے گزارش کرتے ہیں کہ پلیز فی الحال کوئی سیاحت یاگھومنے پھرنے کا پلان نہ بنائیں۔اس دفعہ تھوڑی سی تکلیف برداشت کر لیں اور انسانی جانیں بچائیں
خیال رہے وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس نے لوگوں کی بڑی تعداد کو متاثر کیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 14,884 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 164افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 12,253صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں
Comments
Post a Comment
aliasghar980@gmail.com