Posts

Showing posts from October, 2020

دو سال سے لاپتا خاتون سمندر کی لہروں میں بہتے ہوئے مل گئیں، ویڈیو وائرل

Image
 کولمبیا میں مچھیرے کو دو سال سے لاپتا ایک خاتون سمندر کی لہروں پر بہتی ہوئی بے ہوش کی حالت میں مل گئیں عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ کولمبیا میں پیش آیا جہاں 46 سالہ خاتون دو سال سے لاپتا تھیں تاہم اب وہ وہ بے ہوشی کے عالم میں لکڑی پر تیرتے ہوئے ایک مچھیرے کو ملی ہیں مچھیرے رونالڈو کو اپنے دوست کے ہمراہ سمندر کے بیچوں بیچ ایک تختہ تیرتا ہوا دکھائی دیا وہ قریب پہنچے تو دیکھا کہ یہ تختہ نہیں ایک خاتون ہے۔ مچھیروں نے خاتون کو پانی سے نکالا اور طبی امداد دی۔ خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد کہا کہ انہوں نے دو سال قبل خودکشی کی نیت سے سمندر میں چھلانگ لگائی تھی اس کے بعد کیا ہوا؟ انہیں معلوم نہیں، میرا خدا نہیں چاہتا کہ میں ابھی مرجاؤں سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بیٹی سے رابطہ کیا گیا جس نے بتایا کہ ماں کو دو سال سے نہیں دیکھا وہ کہیں چلی گئی ہیں اور واپس نہیں لوٹیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے مچھیرے کے انسان دوست اقدام کی تعریف کی اور خاتون کے بیان پر اعتراض کیا کہ یہ ممکن نہیں کہ خاتون دو سال تک سمندر کی لہروں میں بہتی رہی ہو کیوں کہ ان کے ک

مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کا مرحلہ وار آغاز

Image
 ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارت پر عائد پابندی ختم کردی آج سے مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کا مرحلہ وار آغاز ہوگیا سعودی عرب نے سات ماہ بعد مرحلہ وار عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی ہے،عمرہ کی اجازت تین مرحلوں میں دی گئی ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق ایس او پیز کے تحت پہلا مرحلہ 4 اکتوبر یعنی آج سے شروع ہوگا جس میں 6 ہزار سعودی شہری اور وہاں مقیم غیر ملکی عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے دوسرے مرحلے میں 18 اکتوبر سے روزانہ 15 ہزار معتمرین کو یومیہ عمرے کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی۔ یکم نومبر سے تیسرے مرحلے کے تحت بیرون ملک سے روزانہ 20 ہزار زائرین عمرے کی سعادت کے لیے آسکیں گے جب کہ ساٹھ ہزار لوگوں کو مسجد الحرام میں نماز  ادا کرنے کی اجازت ہوگی واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال مارچ میں سعودی حکومت نے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی تھی

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

Image
 انگ کانگ: چند سال قبل ہم پوری دنیا میں اسپنر کا جنون دیکھ چکے ہیں اور اب اسی یاد کو تازہ کرنے کے لئے رنگین روشنی والا اڑن لٹو بنایا گیا ہے جس سے بچے اور بڑے یکساں طور پر لطف اندوز ہوسکتے ہیں اسے فلائی نووا پرو کا نام دیا گیا ہے اور اس سے قبل اسی کمپنی کی فلائی نووا نامی ڈرون گیند بھی بہت مقبول ہوئی تھی۔ یہ ہوا میں تیرتی ہے، رخ بدلتی ہے اور رات میں کمرے کو رنگین روشنیوں سے بھردیتی ہے۔ اس کی بدولت حیرت انگیز کرتب دکھائے جاسکتے ہیں۔ اس مرتبہ اسے ایک جادوئی چھڑی سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے فلائی نووا پرو نیچے گرکر بھی محفوظ رہتا ہے اور بچوں کے لیے ہر طرح سے موزوں ہے۔ اس کی بدولت بچوں میں آنکھ اور ہاتھوں کی حرکت کے درمیان تعلق کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ بچوں کو اسکرین اور اسمارٹ فون سے دور رکھنے کا یہ بہترین نسخہ ہے۔ فلائی نووا پرو سے گھر کے اندر اور باہر، دونوں مقامات پر طرح طرح کے کھیل کھیلے جاسکتے ہیں اس میں تین رنگوں کی ایل ای ڈی لگی ہوئی ہیں جو بالکل نیون روشنی کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ بند کمرے میں یہ آسمان سے ٹوٹے تارے کا نظارہ پیش کرتا ہے۔ گھریلو تقریب میں اسے لوگوں کو حیران کرنے کے ل

بلڈ پریشر کی عام دوا استعمال کرنے والے نمونیہ اور فلو کے وار سے بھی محفوظ

Image
 ڈنمارک: ایک بہت وسیع مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جو افراد بلڈ پریشراور دل کے لیے عام دوا استعمال کرتے ہیں ان میں فلو(انفلوئنزا) اور نمونیہ میں مبتلا ہونے اور موت کا امکان بھی نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے اے سی ای انہیبٹر یا اینجیوٹینسن ٹو ریسپٹر بلاکرز استعمال کرنے والے فلو اور نمونیہ کے وار بلکہ شکار سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس طویل اور بڑے مطالعے کی تفصیلات جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی ہیں۔ آرہس یونیورسٹی اور اس سے متصل ہسپتال کے پروفیسر کرسچیان فیانبو اور ان کے ساتھیوں نے اس ضمن میں پانچ لاکھ افراد کا جائزہ لیا ہے جو ہسپتال لائے گئے تھے۔ 2005 سے 2018 تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں شامل تمام مریض انفلوئنزا اور نمونیہ میں مبتلا تھے۔ ان مریضوں کے زیرِ استعمال ادویہ اور دیگر امراض کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا گیا تو بہت اہم انکشافات سامنے آئے ان میں سے ایک لاکھ مریض باقاعدگی سے اے سی ای انہیبٹر یا اینجیوٹینسن ٹو ریسپٹر بلاکرز والی دوائیں کھاتے رہے تھے۔ ایسے بہت کم مریضوں کو وینٹی لیٹر پر ڈالا گیا اور ان میں موت کی شرح بھی کم تھی۔ دوسری جانب بلڈ پریشر کی دوسری عام دوا کیلشیئم

برفباری سے بجلی بنانے والا انقلابی آلہ تیار

Image
 اس انجلس: ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ رونما ہوا ہے مصر کے ایک سائنسداں ڈاکٹر ماہر القادی نے ایک ایسی تکنیک وضع کی ہے جس کی بدولت اب برفباری سے بھی بجلی تیار کی جاسکتی ہے اس میں ٹرائبوالیکٹرک کا سادہ اصول کارفرما ہے یعنی جب دو مختلف مادے (مٹیریل) آپس میں ملتے ہیں تو چارج پیدا ہوتا ہے۔ اسے بنانے والے ماہرین کہتے ہیں کہ برفباری کے ذرات میں قدرتی طور پر مثبت برقی چارج ہوتا ہے   ’ برف پر پہلے سے ہی چارج ہوتا ہے تو کیوں نہ اسے مخالف چارج والے سے ملایا جائے تاکہ بجلی اخذ کی جاسکے؟ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے کیمیاداں ماہرالقادی نے کہا جو نینوٹیک انرجی کمپنی کے سی ٹی او بھی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سے پہلے اس ٹیکنالوجی پر کبھی غور نہیں کیا گیا اگرچہ اب تک بہت سارے ایسے ٹرائبوالیکٹرک نینوجنریٹر( ٹی ای این جی) تیار ہوچکے ہیں جو بارش کے قطروں، ہلکی حرکت، ٹائروں کی رگڑ اور خاص بورڈ پر چہل قدمی سے بھی بجلی بناسکتے ہیں۔ تحقیقی ٹیم کے دوسرے رکن رچرڈ کینر نے کہا کہ جب ایک مٹیریل کے الیکٹرون اتر کر دوسرے مٹیریل پر جاتے ہیں تو اس عمل کو برق سکونی (اسٹیٹک الیکٹرسٹی) کہا جاتا

ستمبرمیں سیمنٹ کی ریکارڈ کھپت ہوئی، اے پی سی ایم اے

Image
 کراچی: ستمبر میں سیمنٹ کی ریکارڈ کھپت ہوئی ہے اور سیمنٹ کی مجموعی فروخت 5.213  ملین ٹن ہوگئی، یہ گزشتہ سال ستمبر 2019 میں یہ 4.273 ملین ٹن تھی سیمنٹ کی مقامی فروخت ستمبر 2020 میں 17.65 فیصد اضافے سے 4.089 ملین ٹن ہوگئی جو 3.475 ملین ٹن گزشتہ سال 2019 میں تھی۔ برآمدات 40.95 فیصد اضافے سے 1.124 ملین ٹن ہوگئی جو0.797 ملین ٹن گزشتہ سال اس ماہ تھیں شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی فروخت ستمبر 2020 میں 16.30 فیصد اضافے سے 3.523 ملین ٹن تک بڑھ گئی جو گزشتہ سال ستمبر 2019 میں 3.029 ملین ٹن تھی ملک کے جنوبی علاقے میں بھی بہتری واقع ہوئی اور مقامی طور پر سیمنٹ کی فروخت میں 26.84 فیصد اضافہ ہوا جو بڑھ کر ستمبر میں 565,236 ٹن ہوگئی جبکہ گزشتہ سال 445,629 ٹن ستمبر 2019 میں تھی

کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدراسپتال منتقل

Image
 واشنگٹن ڈی سی: کورونا وائرس کا شکارامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کواسپتال منتقل کردیا گیا وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی درمیانے درجے کی علامات ہیں۔ انہیں بخار، سینے میں درد اورکھانسی کی شکایت ہے، انہیں پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی 8 گرام خوراک دی گئی ہے اورانہیں فوجی ہیلی کاپٹرپروالٹرریڈ ملٹری میڈیکل سینٹرمیری لینڈ منتقل کردیا گیا ہے پریس سیکریٹری کے مطابق صدرٹرمپ کچھ روزاسپتال میں داخل رہیں گے، ٹرمپ طبی ماہرین کے مشورے پربطورصدرکام جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ معطل یا ورچوئل ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 74 سالہ ٹرمپ کوزائد عمر، وزن، دل کے مسائل کے سبب پیچیدگیوں کا خطرہ ہے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ٹرمپ نے اپنے وٖڈیوبیان میں لوگوں کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں اوراہلیہ ٹھیک ہیں لیکن احتیاط کے باعث اسپتال منتقل ہورہا ہوں تاکہ چیزیں کنٹرول میں رہیں واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹراپنے اورخاتون اول میلانیا ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی

جینیاتی کیفیت نے انڈونیشیائی قبیلے کی آنکھیں گہری نیلی بنادیں

Image
 نڈونیشیا: انڈونیشیا میں نیلی آنکھوں والے لوگوں کی شدید قلت ہے۔ یہاں کے لوگوں کے بال گہرے اور آنکھوں کا رنگ بھی سیاہ ہی ہوتا ہے۔ تاہم دوردراز جنگلات میں ایک مقامی قبیلہ ایسا بھی ہے جو نایاب جینیاتی کیفیت میں مبتلا ہے اور اسی بنا پر ان کی آنکھیں شوخ نیلا رنگ اختیار کرچکی ہیں جبکہ بعض افراد کی ایک آنکھ ہی نیلی دیکھی گئی ہیں اس جینیاتی کیفیت کو وارڈنبرگ سنڈروم کا نام دیا گیا ہے جو 42000 میں سے ایک فرد کو لاحق ہوتی ہے۔ اس بیماری میں اگرچہ جلد اور آنکھوں کی رنگت بدل سکتی ہے لیکن سماعت پر بھی فرق پڑتا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک آنکھ معمول کی رنگ والی ہواور دوسری گہری نیلی جھیل کی طرح حیران کن رنگت اختیار کرجائے انڈونیشیا کے بیوٹن قبیلے کے اکثر افراد اس جینیاتی کیفیت کے شکار ہیں۔ انڈونیشیا کے ماہرِ ارضیات اور شوقیہ فوٹوگرافر کورشنوئی پسریبو نے اس قبیلے کے افراد کو اپنے کیمرے میں مقید کیا ہے۔ یہ لوگ سینکڑوں برس سے اسی جزیرے پر رہائش پذیر ہیں اور جدید زندگی سے دور ہیں۔ ان کی اکثریت وارڈنبرگ سنڈروم کی شکار ہے جس کے بعد ایک یا دونوں آنکھیں ہی نیلی ہوچکی ہیں سب سے پہلے یہ تصاویر

انسانی جسم کے لیے خون کی لچکدار برقی نالیاں تیار

Image
 یجنگ: چین اور سوئزرلینڈ کے سائنسدانوں نے خون کی برقی نالیاں تیار کی ہیں جو ایک جانب تو لچکدار ہیں تو دوسری جانب ازخود گھل کر ختم ہوجاتی ہیں۔ ان کی کامیاب آزمائش چوہوں پر کی گئی ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں خون کی یہ انوکھی نالیاں دھاتی پالیمر سے تیار کی گئی ہیں۔ ان نالیوں کو خرگوشوں میں خون کی اصل رگوں کو نکال کر آزمایا گیا ہے اور اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں جس کی تفصیل جرنل میٹر میں شائع ہوئی ہے۔ تاہم انسانی آزمائش کی منزل ابھی بہت دور ہے ماہرین کا اصرار ہے کہ اسے عام استعمال کی حیاتیاتی مچانیں یا اسکیفولڈ نہ سمجھئے کیونکہ یہ دیگر برقی آلات کے ساتھ لگائی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ایک عرصے سے جسم میں لگائے جانے والے مصنوعی پیوند (امپلانٹ) کو جوڑنے کے لیے خون کی مصنوعی نالیوں کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اس پر کام کرنے والے مرکزی سائنسداں ژنگ یو جیانگ ہیں جو سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹٰیکنالوجی میں تحقیق کرتے ہیں ۔ ان کے  مطابق یہ محض خون کی نالیاں نہیں بلکہ برقی سرگرمی بھی پیدا کرتی ہیں اور جین تھراپی سمیت کئی معالجوں میں استعمال ہوسکتی ہیں سائنسدانوں نے بیل

صرف ایک ڈالر کا اوپن سورس آلہ سماعت تیار کرلیا گیا

Image
 جارجیا: دنیا بھر میں آلہ سماعت کی قیمتیں ہزاروں روپے سے لے کر سینکڑوں ڈالر تک ہوسکتی ہے لیکن اب جارجیا ٹیک کے انجینیئروں نے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے اوپن سورس ہیئرنگ ایڈ بنایا ہے جس کی قیمت صرف ایک ڈالر ہے افریقہ اور ایشیا کے غریب ممالک کے بزرگ اور بچے اب بھی ہیئرنگ ایڈ باآسانی حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ بڑی مقدار میں تیاری پر یہ آلہ سماعت صرف 160 روپے میں فراہم کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح خود پاکستان میں بھی اچھے ہیئرنگ ایڈ کی قیمت کسی بھی طرح ہزاروں روپے سے کم نہیں ہوتی جارجیا ٹیک یونیورسٹی کے ماہرین نے اسے ’لاک ایڈ‘LoCHAid کا نام دیا ہے جس میں ارزاں برقی آلات استعمال کیے گئے ہیں۔ اوپن سورس ہونے کی بنا پر یہ آلہ دنیا بھر کے کسی بھی انتہائی پسماندہ علاقے میں باآسانی چھاپا جاسکتا ہے جہاں ہزاروں لاکھوں افراد آلہ سماعت سے محروم ہیں کم خرچ آلے کا معیار عین عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیوایچ او) کے مطابق ہے۔ فی الحال اس کا پہلا نمونہ کسی ایئرفون والے میوزک پلیئر سے ملتا جلتا ہے۔ تاہم اس کی ڈیزائننگ میں تبدیلی کرکے اسے کان کی پشت والے ہیئرنگ ایڈ کی طرح بنایا جاسکتا ہے جارجیا انسٹی ٹی