دو سال سے لاپتا خاتون سمندر کی لہروں میں بہتے ہوئے مل گئیں، ویڈیو وائرل

 کولمبیا میں مچھیرے کو دو سال سے لاپتا ایک خاتون سمندر کی لہروں پر بہتی ہوئی بے ہوش کی حالت میں مل گئیں



عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ کولمبیا میں پیش آیا جہاں 46 سالہ خاتون دو سال سے لاپتا تھیں تاہم اب وہ وہ بے ہوشی کے عالم میں لکڑی پر تیرتے ہوئے ایک مچھیرے کو ملی ہیں


مچھیرے رونالڈو کو اپنے دوست کے ہمراہ سمندر کے بیچوں بیچ ایک تختہ تیرتا ہوا دکھائی دیا وہ قریب پہنچے تو دیکھا کہ یہ تختہ نہیں ایک خاتون ہے۔ مچھیروں نے خاتون کو پانی سے نکالا اور طبی امداد دی۔ خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد کہا کہ انہوں نے دو سال قبل خودکشی کی نیت سے سمندر میں چھلانگ لگائی تھی اس کے بعد کیا ہوا؟ انہیں معلوم نہیں، میرا خدا نہیں چاہتا کہ میں ابھی مرجاؤں

سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بیٹی سے رابطہ کیا گیا جس نے بتایا کہ ماں کو دو سال سے نہیں دیکھا وہ کہیں چلی گئی ہیں اور واپس نہیں لوٹیں


ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے مچھیرے کے انسان دوست اقدام کی تعریف کی اور خاتون کے بیان پر اعتراض کیا کہ یہ ممکن نہیں کہ خاتون دو سال تک سمندر کی لہروں میں بہتی رہی ہو کیوں کہ ان کے کپڑے، جلد کی رنگت، صحت سب اس بات کی چغلی کھا رہے ہیں کہ وہ دو سال تک اپنے گھر سے لاپتا رہیں اور حال ہی میں سمندر میں کودی ہیں

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

مریخی سطح کے نیچے ’پوشیدہ جھیلوں‘ کا پورا نیٹ ورک ہے، تحقیق

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟