ستمبرمیں سیمنٹ کی ریکارڈ کھپت ہوئی، اے پی سی ایم اے

 کراچی: ستمبر میں سیمنٹ کی ریکارڈ کھپت ہوئی ہے اور سیمنٹ کی مجموعی فروخت 5.213  ملین ٹن ہوگئی، یہ گزشتہ سال ستمبر 2019 میں یہ 4.273 ملین ٹن تھی


سیمنٹ کی مقامی فروخت ستمبر 2020 میں 17.65 فیصد اضافے سے 4.089 ملین ٹن ہوگئی جو 3.475 ملین ٹن گزشتہ سال 2019 میں تھی۔ برآمدات 40.95 فیصد اضافے سے 1.124 ملین ٹن ہوگئی جو0.797 ملین ٹن گزشتہ سال اس ماہ تھیں



شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی فروخت ستمبر 2020 میں 16.30 فیصد اضافے سے 3.523 ملین ٹن تک بڑھ گئی جو گزشتہ سال ستمبر 2019 میں 3.029 ملین ٹن تھی

ملک کے جنوبی علاقے میں بھی بہتری واقع ہوئی اور مقامی طور پر سیمنٹ کی فروخت میں 26.84 فیصد اضافہ ہوا جو بڑھ کر ستمبر میں 565,236 ٹن ہوگئی جبکہ گزشتہ سال 445,629 ٹن ستمبر 2019 میں تھی

Comments

Popular posts from this blog

بلڈ پریشر کی عام دوا استعمال کرنے والے نمونیہ اور فلو کے وار سے بھی محفوظ

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو