کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر بارش

کراچی کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر بارش شروع ہو گئی ہے، تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں، بعض علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں

شہرِ قائد کے جن علاقوں میں بارش شروع ہوئی ہے ان میں، کورنگی، لانڈھی، ملیر، شارع فیصل، اورنگی ٹاو¿ن، ناظم آباد سمیت مختلف علاقے شامل ہیں

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بوندا باندی، ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں

ادھر کراچی میں گزشتہ روز کی بارش کے کئی گھنٹے بعد بھی اورنگی ٹاؤن، گلبہار، لنڈی کوتل، کے ڈی اے چورنگی اور لیاقت آباد میں پانی جمع ہے تو کہیں کیچڑ اور غلاظت نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔متاثرہ علاقوں میں صفائی کےلئے کے ایم سی کا عملہ کہیں نظر نہیں آیا، کراچی میں بارش کے بعد لیاقت آباد میں گجرنالہ اوور فلو ہو گیا جس سے اطراف کی آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا

کراچی میں اتوار اور پیر کی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے، کراچی کے کئی علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے۔شہر میں گزشتہ روز کی بارش کا پانی بعض مقامات پر اب بھی موجود ہے، جبکہ کئی علاقوں میں صورتِ حال معمول پر آگئی ہے

لیاقت آباد گجر نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے سے اوور فلو ہو گیا تھا جس کے باعث نالے کے ساتھ متصل علاقے کی گلیوں میں اب بھی پانی موجود ہے جس کے باعث رات علاقہ مکینوں نے جاگ کر گزاری۔لیاقت آباد ڈاک خانے پر بھی پانی اب تک جمع ہے، لنڈی کوتل چورنگی اور کے ڈی اے چورنگی بھی کئی گھنٹے بعد بھی بارش کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں

گلبہار کے کشمیری محلے میں بارش کا پانی تو اتر گیا ہے لیکن کیچڑ اور گندگی اب بھی ہے، کے ایم سی کا عملہ صفائی کے لیے نظر نہیں آیا۔اورنگی ٹاو¿ن میں علی گڑھ بازار میں بارش کا پانی تو اتر گیا لیکن کیچڑ اور غلاظت بدستور موجود ہے۔شہر میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں کے ایم سی کے عملے کی سست روی کے باعث رہائشی شدید متاثر ہیں، صفائی ستھرائی نہ ہونے سے مچھروں کی پیدائش اور افزائش کا خطرہ ہے

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

مریخی سطح کے نیچے ’پوشیدہ جھیلوں‘ کا پورا نیٹ ورک ہے، تحقیق

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟