4ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو ایران کیلیے آم کی پراسیسنگ کی اجازت
کراچی: وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیوریٹی اینڈ ریسرچ نے 4ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو ایران کیلیے آم کی پراسیسنگ کی اجازت دے دی
وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیوریٹی اینڈ ریسرچ نے پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن کی جانب سے ایران کو ایکسپورٹ کے لیے آم کی ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی سہولت فراہم کرنیوالے پلانٹس کی منظوری سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے یورپی یونین کے معیار پر پورا اترنے والے چار مزید ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو ایران کے لیے آم کی پراسیسنگ کی اجازت دے دی ہے۔ جبکہ مزید دو پلانٹس کو معائنہ کے بعد معیار پر پورا اترنے کی صورت میں عید الالضحیٰ کی تعطیلات کے فوری بعد اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے
وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے اس مسئلے کی اہمیت کے پیش نظر ہفتہ کے روز وڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس منعقد کیا جس میں ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے مالکان نے وفاقی سیکریٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو پلانٹس کے معائنے اور منظوری نہ ملنے سے متعلق تفصیلات اور مسائل سے آگاہ کیا جبکہ پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی عدم منظوری کی وجہ سے ایران کو آم کی برآمد پر پڑنے والے اثرات اور آم کی صنعت کو درپیش خدشات پر روشنی ڈالی
Comments
Post a Comment
aliasghar980@gmail.com