ملک ایک مرتبہ پھر سے کورونا سے اموات میں اضافہ ، مزید نئے کیسزبھی سامنے آ گئے

اسلام آباد پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں پھر سے اضافہ ہواہے اور 32 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 1114 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے کورونا سے اموات کم ہو کر 20 تک آ گئیں تھیں تاہم آج ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہواہے 

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 21 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید ایک ہزار 114 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 77 ہزار 402 ہو گئی ہے جبکہ 32 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اموات 5 ہزار 924 ہو گئیں ہیں تاہم دو لاکھ46 ہزار 131 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ ایک ہزار 179 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

سب سے زیادہ کیسز

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 52 تک جا پہنچی ہے جبکہ پنجاب میں 92 ہزار 655 ، کے پی کے میں 33 ہزار 845، اسلام آباد میں 14 ہزار 987 ، گلگت بلتستان میں 2090 ، بلوچستان میں 11 ہزار 708 اور آزاد کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 65 ہو گئی ہے 

اموات

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 2189 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں 2138، کے پی کے میں 1192، اسلام آباد 165، گلگت بلتستان میں 53 بلوچستان میں 136 اور آزاد کشمیر میں 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں 

صحت یاب ہونے والے افراد

کورونا وائرس سے اب تک دو لاکھ 46 ہزار 131 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 9 ہزار 544 افراد کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ پنجاب میں 82 ہزار 520، کے پی کے میں 28 ہزار 317، اسلام آباد میں 12 ہزار 377 ، گلگت بلتستان میں 1693، بلوچستان میں دس ہزار 97اور آزاد کشمیر میں 1583 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں 

Comments

Popular posts from this blog

بلڈ پریشر کی عام دوا استعمال کرنے والے نمونیہ اور فلو کے وار سے بھی محفوظ

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

ستمبرمیں سیمنٹ کی ریکارڈ کھپت ہوئی، اے پی سی ایم اے