کورونا وائرس، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے ، ایک ہزار سے زائد متاثر

اسلام آباد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 1226 کیسز سامنے آئے ہیں اور 35 اموات ہوئی ہیں 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 1226 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی متا ثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 73 ہزار 113 ہو گئی ہے جبکہ مزید 35 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 5 ہزار 822 ہو گئیں ہیں ۔دو لاکھ 37 ہزار 434 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں تاہم 1267 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے 

سب سے زیادہ کیسز

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 598 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 91 ہزار 901 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 841، خیبر پختون خواہ میں 32 ہزار 220 ، بلوچستان میں 11 ہزار 578 ، آزاد کشمیر میں 2023 اور گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 1952 ہو گئی ہے

اموات

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں ہیں جہاں تعداد پنجاب سے بڑھتے ہوئے 2135 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 2116 ، کے پی کے میں 1176، اسلام آباد میں 163، گلگت بلتستان میں 47، بلوچستان میں 136اور آزاد کشمیر میں 49 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں 

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

مریخی سطح کے نیچے ’پوشیدہ جھیلوں‘ کا پورا نیٹ ورک ہے، تحقیق

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟