کورونا وائرس قابو میں آنے لگا ، ملک بھر میں کیسز اور اموات کی تعداد میں واضح کمی
اسلام آباد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر واضح طور پر کمی آتی جارہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 936 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 23 افراد کی اموات ہوئی ہیں
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں 19 ہزار 610 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 936 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 75 ہزار 225 ہو گئی ہے جبکہ 23 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 5 ہزار 865 ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ دو لاکھ 42 ہزار 436 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 217 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے
سب سے زیادہ کیسز
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزسندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 824 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 92 ہزار 279، بلوچستان میں 11 ہزار 624، اسلام آباد میں 14 ہزار 938 ، کے پی کے میں 33 ہزار 510 ، آزاد کشمیر میں 2040 اور گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 2010 تک پہنچ گئی ہے
اموات
گزشتہ روز ملک بھر میں 23 اموات ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات 5 ہزار 865 ہو گئیں ہیں ۔ وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی سندھ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 2162 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 215، کے پی کے میں 1180، اسلام آباد میں 165، گلگت بلتستان میں 48، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 49افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
صحت یاب ہونے والے افراد
کورونا وائر سے اب تک ملک بھر میں دو لاکھ 42 ہزار 436 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق سندھ ہے جہاں تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 480 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 81 ہزار 265، کے پی کے میں 27 ہزار 196، اسلام آباد میں 12 ہزار 377 ، گلگت بلتستان میں 1613 ، بلوچستان میں 10 ہزار 23 اور آزاد کشمیر میں 1482 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں
Comments
Post a Comment
aliasghar980@gmail.com