" نوازشریف اور شہبازشریف ضمانت دیئے ہوئے ہیں کہ عمران خان ۔ ۔ ۔" اعتزازاحسن نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

لاہور  پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزازاحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ  نوازشریف اور شہبازشریف ضمانت دیئے ہوئے ہیں کہ عمران خان  کی حکومت کو تنگ نہیں کریں گے ، مولانا فضل الرحمان بھی نوازشریف کو باہر جانے دینے کا ایک ایجنڈا لے کر آئے تھے 

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزازا حسن کا کہناتھاکہ  " ن لیگ خود خاموش اور میاں صاحب، ان کے دونوں بیٹے باہر ہیں، ایک بیٹی یہاں موجود لیکن خاموش ہیں، ان کو کوئی توقع ہے کہ کسی طرف سے  کوئی خیر خبر ملنے والی ہے، اب وہ خود  کچھ نہ کریں  اور ہم وفاقی حکومت کے خلاف تحریک چلادیں تو  تاثر ملے گا کہ سندھ حکومت اور مراد علی شاہ کی مشینری کے بل بوتے پر پنجاب پر چڑھائی کردی۔ ان کاکہناتھاکہ مریم اورنگزیب کہیں کہ وزیراعظم کو گرفتار ہونا چاہیے ، اگرگرفتار کرتے ہوئے توا س کا مطلب ہے کہ مارشل لاء لگاتے ہو، میرے خیال سے نواز شریف اور شہباز شریف اپنی اپنی گیم کھیل رہے ہیں، یہ بھی کوئی اچنبھے کی بات نہیں، پارلیمانی پارٹی کے ساتھ  نوازشریف نے شہباز شریف کو نامزد کیا اور   پھر شاہد خؒاقان عباسی کو وزیراعظم بنا دیا، ان میں کوئی اتفاق نہیں

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اعتزاز کا کہنا تھاکہ "پھر دونوں ضمانت دیئے ہوئے ہیں ،عمران خان کی حکومت کو تنگ نہ کرنے کی ، مولانا فضل الرحمان ایک ایجنڈ ا لے کر آئے تھے کہ نواز شریف کو باہر جانے دیں، ان کیساتھ تھا کون؟ نواز شریف باہر چلا گیا، اس کے بعد جلسہ، جتھا اور باقی وہ کچھ کہاں گیا

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟

چینی انکوائری کمیشن: ایف آئی اے کے افسر سجاد باجوہ کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش