انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟

کراچی انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 21 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی تاہم اس کے بعد انڈیس واپس نیچے آ گیا ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازہوا تو 100 انڈیکس 38 ہزار 836 پوائنٹس پر تھا اور کچھ ہی دیر میں اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم یہ تیزی کا سلسلہ مسلسل برقرار نہیں رہ سکا اس میں کمی ہو نا شروع ہو گئی تاہم اب انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 851 پوائنٹس پر آ گیاہے 

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

مریخی سطح کے نیچے ’پوشیدہ جھیلوں‘ کا پورا نیٹ ورک ہے، تحقیق

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟