مفتی منیب الرحمان کا عید کے تیسرے دن تعطیل دینے کا مطالبہ
کراچی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ عید کے تیسرے دن بھی چھٹی دی جائے کیوں کہ قربانی کے لیے تین دن مخصوص ہیں
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے عید کی 2 چھٹیوں کا اعلان کیا جس کے بعد کئی لوگوں کی طرف سے درخواست آئی ہے کہ وہ تیسرے دن قربانی کرتے ہیں، متوسط طبقے کے افراد تیسرے روز قربانی مناسب پیسوں میں کرلیتے ہیں، 3 دن قربانی کے ہوتے ہیں عید کے تیسرے روز چھٹی کا اعلان کیا جائے
چیئرمین رویت ہلال کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی عرصے سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز ویڈیوز سامنے لائی جارہی ہیں، سائنس اور علماء کے درمیان کوئی تضاد نہیں ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو کلینڈر بنا کر دینے والے بھی محکمہ موسمیات کے ہمارے دوست ہیں، رویت ہلال پر ہم بھی سائنسی معاملات سے آگاہی رکھتے ہیں
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ بعض داخلی و خارجی قوتیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیل رہی ہیں، یہ ایک انتہائی نازک اور خطرناک صورتحال ہے، ہماری ملکی سلامتی کے اداروں سے اپیل ہے کہ وہ اس صوتحال کا ادراک اور بروقت اسکا سدباب کریں، ہم ماضی قریب میں دو تین عشروں تک فرقہ وارانہ شدت پسندی اور تصادم کا مظاہرہ دیکھتے آئے ہیں، پاکستان میں ذمہ دار عمائے کرام اور عوام کی سطح پر کوئی سنی شیعہ تصادم نہیں، سب ہم اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے کام کررہے ہیں
Comments
Post a Comment
aliasghar980@gmail.com