Posts

دو سال سے لاپتا خاتون سمندر کی لہروں میں بہتے ہوئے مل گئیں، ویڈیو وائرل

Image
 کولمبیا میں مچھیرے کو دو سال سے لاپتا ایک خاتون سمندر کی لہروں پر بہتی ہوئی بے ہوش کی حالت میں مل گئیں عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ کولمبیا میں پیش آیا جہاں 46 سالہ خاتون دو سال سے لاپتا تھیں تاہم اب وہ وہ بے ہوشی کے عالم میں لکڑی پر تیرتے ہوئے ایک مچھیرے کو ملی ہیں مچھیرے رونالڈو کو اپنے دوست کے ہمراہ سمندر کے بیچوں بیچ ایک تختہ تیرتا ہوا دکھائی دیا وہ قریب پہنچے تو دیکھا کہ یہ تختہ نہیں ایک خاتون ہے۔ مچھیروں نے خاتون کو پانی سے نکالا اور طبی امداد دی۔ خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد کہا کہ انہوں نے دو سال قبل خودکشی کی نیت سے سمندر میں چھلانگ لگائی تھی اس کے بعد کیا ہوا؟ انہیں معلوم نہیں، میرا خدا نہیں چاہتا کہ میں ابھی مرجاؤں سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بیٹی سے رابطہ کیا گیا جس نے بتایا کہ ماں کو دو سال سے نہیں دیکھا وہ کہیں چلی گئی ہیں اور واپس نہیں لوٹیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے مچھیرے کے انسان دوست اقدام کی تعریف کی اور خاتون کے بیان پر اعتراض کیا کہ یہ ممکن نہیں کہ خاتون دو سال تک سمندر کی لہروں میں بہتی رہی ہو کیوں کہ ان ...

مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کا مرحلہ وار آغاز

Image
 ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارت پر عائد پابندی ختم کردی آج سے مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کا مرحلہ وار آغاز ہوگیا سعودی عرب نے سات ماہ بعد مرحلہ وار عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی ہے،عمرہ کی اجازت تین مرحلوں میں دی گئی ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق ایس او پیز کے تحت پہلا مرحلہ 4 اکتوبر یعنی آج سے شروع ہوگا جس میں 6 ہزار سعودی شہری اور وہاں مقیم غیر ملکی عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے دوسرے مرحلے میں 18 اکتوبر سے روزانہ 15 ہزار معتمرین کو یومیہ عمرے کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی۔ یکم نومبر سے تیسرے مرحلے کے تحت بیرون ملک سے روزانہ 20 ہزار زائرین عمرے کی سعادت کے لیے آسکیں گے جب کہ ساٹھ ہزار لوگوں کو مسجد الحرام میں نماز  ادا کرنے کی اجازت ہوگی واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال مارچ میں سعودی حکومت نے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی تھی

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

Image
 انگ کانگ: چند سال قبل ہم پوری دنیا میں اسپنر کا جنون دیکھ چکے ہیں اور اب اسی یاد کو تازہ کرنے کے لئے رنگین روشنی والا اڑن لٹو بنایا گیا ہے جس سے بچے اور بڑے یکساں طور پر لطف اندوز ہوسکتے ہیں اسے فلائی نووا پرو کا نام دیا گیا ہے اور اس سے قبل اسی کمپنی کی فلائی نووا نامی ڈرون گیند بھی بہت مقبول ہوئی تھی۔ یہ ہوا میں تیرتی ہے، رخ بدلتی ہے اور رات میں کمرے کو رنگین روشنیوں سے بھردیتی ہے۔ اس کی بدولت حیرت انگیز کرتب دکھائے جاسکتے ہیں۔ اس مرتبہ اسے ایک جادوئی چھڑی سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے فلائی نووا پرو نیچے گرکر بھی محفوظ رہتا ہے اور بچوں کے لیے ہر طرح سے موزوں ہے۔ اس کی بدولت بچوں میں آنکھ اور ہاتھوں کی حرکت کے درمیان تعلق کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ بچوں کو اسکرین اور اسمارٹ فون سے دور رکھنے کا یہ بہترین نسخہ ہے۔ فلائی نووا پرو سے گھر کے اندر اور باہر، دونوں مقامات پر طرح طرح کے کھیل کھیلے جاسکتے ہیں اس میں تین رنگوں کی ایل ای ڈی لگی ہوئی ہیں جو بالکل نیون روشنی کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ بند کمرے میں یہ آسمان سے ٹوٹے تارے کا نظارہ پیش کرتا ہے۔ گھریلو تقریب میں اسے لوگوں کو حیران کرنے ...

بلڈ پریشر کی عام دوا استعمال کرنے والے نمونیہ اور فلو کے وار سے بھی محفوظ

Image
 ڈنمارک: ایک بہت وسیع مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جو افراد بلڈ پریشراور دل کے لیے عام دوا استعمال کرتے ہیں ان میں فلو(انفلوئنزا) اور نمونیہ میں مبتلا ہونے اور موت کا امکان بھی نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے اے سی ای انہیبٹر یا اینجیوٹینسن ٹو ریسپٹر بلاکرز استعمال کرنے والے فلو اور نمونیہ کے وار بلکہ شکار سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس طویل اور بڑے مطالعے کی تفصیلات جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی ہیں۔ آرہس یونیورسٹی اور اس سے متصل ہسپتال کے پروفیسر کرسچیان فیانبو اور ان کے ساتھیوں نے اس ضمن میں پانچ لاکھ افراد کا جائزہ لیا ہے جو ہسپتال لائے گئے تھے۔ 2005 سے 2018 تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں شامل تمام مریض انفلوئنزا اور نمونیہ میں مبتلا تھے۔ ان مریضوں کے زیرِ استعمال ادویہ اور دیگر امراض کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا گیا تو بہت اہم انکشافات سامنے آئے ان میں سے ایک لاکھ مریض باقاعدگی سے اے سی ای انہیبٹر یا اینجیوٹینسن ٹو ریسپٹر بلاکرز والی دوائیں کھاتے رہے تھے۔ ایسے بہت کم مریضوں کو وینٹی لیٹر پر ڈالا گیا اور ان میں موت کی شرح بھی کم تھی۔ دوسری جانب بلڈ پریشر کی دوسری عام دوا کیلش...

برفباری سے بجلی بنانے والا انقلابی آلہ تیار

Image
 اس انجلس: ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ رونما ہوا ہے مصر کے ایک سائنسداں ڈاکٹر ماہر القادی نے ایک ایسی تکنیک وضع کی ہے جس کی بدولت اب برفباری سے بھی بجلی تیار کی جاسکتی ہے اس میں ٹرائبوالیکٹرک کا سادہ اصول کارفرما ہے یعنی جب دو مختلف مادے (مٹیریل) آپس میں ملتے ہیں تو چارج پیدا ہوتا ہے۔ اسے بنانے والے ماہرین کہتے ہیں کہ برفباری کے ذرات میں قدرتی طور پر مثبت برقی چارج ہوتا ہے   ’ برف پر پہلے سے ہی چارج ہوتا ہے تو کیوں نہ اسے مخالف چارج والے سے ملایا جائے تاکہ بجلی اخذ کی جاسکے؟ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے کیمیاداں ماہرالقادی نے کہا جو نینوٹیک انرجی کمپنی کے سی ٹی او بھی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سے پہلے اس ٹیکنالوجی پر کبھی غور نہیں کیا گیا اگرچہ اب تک بہت سارے ایسے ٹرائبوالیکٹرک نینوجنریٹر( ٹی ای این جی) تیار ہوچکے ہیں جو بارش کے قطروں، ہلکی حرکت، ٹائروں کی رگڑ اور خاص بورڈ پر چہل قدمی سے بھی بجلی بناسکتے ہیں۔ تحقیقی ٹیم کے دوسرے رکن رچرڈ کینر نے کہا کہ جب ایک مٹیریل کے الیکٹرون اتر کر دوسرے مٹیریل پر جاتے ہیں تو اس عمل کو برق سکونی (اسٹیٹک الیکٹرسٹی)...

ستمبرمیں سیمنٹ کی ریکارڈ کھپت ہوئی، اے پی سی ایم اے

Image
 کراچی: ستمبر میں سیمنٹ کی ریکارڈ کھپت ہوئی ہے اور سیمنٹ کی مجموعی فروخت 5.213  ملین ٹن ہوگئی، یہ گزشتہ سال ستمبر 2019 میں یہ 4.273 ملین ٹن تھی سیمنٹ کی مقامی فروخت ستمبر 2020 میں 17.65 فیصد اضافے سے 4.089 ملین ٹن ہوگئی جو 3.475 ملین ٹن گزشتہ سال 2019 میں تھی۔ برآمدات 40.95 فیصد اضافے سے 1.124 ملین ٹن ہوگئی جو0.797 ملین ٹن گزشتہ سال اس ماہ تھیں شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی فروخت ستمبر 2020 میں 16.30 فیصد اضافے سے 3.523 ملین ٹن تک بڑھ گئی جو گزشتہ سال ستمبر 2019 میں 3.029 ملین ٹن تھی ملک کے جنوبی علاقے میں بھی بہتری واقع ہوئی اور مقامی طور پر سیمنٹ کی فروخت میں 26.84 فیصد اضافہ ہوا جو بڑھ کر ستمبر میں 565,236 ٹن ہوگئی جبکہ گزشتہ سال 445,629 ٹن ستمبر 2019 میں تھی

کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدراسپتال منتقل

Image
 واشنگٹن ڈی سی: کورونا وائرس کا شکارامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کواسپتال منتقل کردیا گیا وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی درمیانے درجے کی علامات ہیں۔ انہیں بخار، سینے میں درد اورکھانسی کی شکایت ہے، انہیں پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی 8 گرام خوراک دی گئی ہے اورانہیں فوجی ہیلی کاپٹرپروالٹرریڈ ملٹری میڈیکل سینٹرمیری لینڈ منتقل کردیا گیا ہے پریس سیکریٹری کے مطابق صدرٹرمپ کچھ روزاسپتال میں داخل رہیں گے، ٹرمپ طبی ماہرین کے مشورے پربطورصدرکام جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ معطل یا ورچوئل ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 74 سالہ ٹرمپ کوزائد عمر، وزن، دل کے مسائل کے سبب پیچیدگیوں کا خطرہ ہے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ٹرمپ نے اپنے وٖڈیوبیان میں لوگوں کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں اوراہلیہ ٹھیک ہیں لیکن احتیاط کے باعث اسپتال منتقل ہورہا ہوں تاکہ چیزیں کنٹرول میں رہیں واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹراپنے اورخاتون اول میلانیا ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی

جینیاتی کیفیت نے انڈونیشیائی قبیلے کی آنکھیں گہری نیلی بنادیں

Image
 نڈونیشیا: انڈونیشیا میں نیلی آنکھوں والے لوگوں کی شدید قلت ہے۔ یہاں کے لوگوں کے بال گہرے اور آنکھوں کا رنگ بھی سیاہ ہی ہوتا ہے۔ تاہم دوردراز جنگلات میں ایک مقامی قبیلہ ایسا بھی ہے جو نایاب جینیاتی کیفیت میں مبتلا ہے اور اسی بنا پر ان کی آنکھیں شوخ نیلا رنگ اختیار کرچکی ہیں جبکہ بعض افراد کی ایک آنکھ ہی نیلی دیکھی گئی ہیں اس جینیاتی کیفیت کو وارڈنبرگ سنڈروم کا نام دیا گیا ہے جو 42000 میں سے ایک فرد کو لاحق ہوتی ہے۔ اس بیماری میں اگرچہ جلد اور آنکھوں کی رنگت بدل سکتی ہے لیکن سماعت پر بھی فرق پڑتا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک آنکھ معمول کی رنگ والی ہواور دوسری گہری نیلی جھیل کی طرح حیران کن رنگت اختیار کرجائے انڈونیشیا کے بیوٹن قبیلے کے اکثر افراد اس جینیاتی کیفیت کے شکار ہیں۔ انڈونیشیا کے ماہرِ ارضیات اور شوقیہ فوٹوگرافر کورشنوئی پسریبو نے اس قبیلے کے افراد کو اپنے کیمرے میں مقید کیا ہے۔ یہ لوگ سینکڑوں برس سے اسی جزیرے پر رہائش پذیر ہیں اور جدید زندگی سے دور ہیں۔ ان کی اکثریت وارڈنبرگ سنڈروم کی شکار ہے جس کے بعد ایک یا دونوں آنکھیں ہی نیلی ہوچکی ہیں سب سے پہلے یہ تص...

انسانی جسم کے لیے خون کی لچکدار برقی نالیاں تیار

Image
 یجنگ: چین اور سوئزرلینڈ کے سائنسدانوں نے خون کی برقی نالیاں تیار کی ہیں جو ایک جانب تو لچکدار ہیں تو دوسری جانب ازخود گھل کر ختم ہوجاتی ہیں۔ ان کی کامیاب آزمائش چوہوں پر کی گئی ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں خون کی یہ انوکھی نالیاں دھاتی پالیمر سے تیار کی گئی ہیں۔ ان نالیوں کو خرگوشوں میں خون کی اصل رگوں کو نکال کر آزمایا گیا ہے اور اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں جس کی تفصیل جرنل میٹر میں شائع ہوئی ہے۔ تاہم انسانی آزمائش کی منزل ابھی بہت دور ہے ماہرین کا اصرار ہے کہ اسے عام استعمال کی حیاتیاتی مچانیں یا اسکیفولڈ نہ سمجھئے کیونکہ یہ دیگر برقی آلات کے ساتھ لگائی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ایک عرصے سے جسم میں لگائے جانے والے مصنوعی پیوند (امپلانٹ) کو جوڑنے کے لیے خون کی مصنوعی نالیوں کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اس پر کام کرنے والے مرکزی سائنسداں ژنگ یو جیانگ ہیں جو سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹٰیکنالوجی میں تحقیق کرتے ہیں ۔ ان کے  مطابق یہ محض خون کی نالیاں نہیں بلکہ برقی سرگرمی بھی پیدا کرتی ہیں اور جین تھراپی سمیت کئی معالجوں میں استعمال ہوسکتی ہیں سائنسدان...

صرف ایک ڈالر کا اوپن سورس آلہ سماعت تیار کرلیا گیا

Image
 جارجیا: دنیا بھر میں آلہ سماعت کی قیمتیں ہزاروں روپے سے لے کر سینکڑوں ڈالر تک ہوسکتی ہے لیکن اب جارجیا ٹیک کے انجینیئروں نے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے اوپن سورس ہیئرنگ ایڈ بنایا ہے جس کی قیمت صرف ایک ڈالر ہے افریقہ اور ایشیا کے غریب ممالک کے بزرگ اور بچے اب بھی ہیئرنگ ایڈ باآسانی حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ بڑی مقدار میں تیاری پر یہ آلہ سماعت صرف 160 روپے میں فراہم کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح خود پاکستان میں بھی اچھے ہیئرنگ ایڈ کی قیمت کسی بھی طرح ہزاروں روپے سے کم نہیں ہوتی جارجیا ٹیک یونیورسٹی کے ماہرین نے اسے ’لاک ایڈ‘LoCHAid کا نام دیا ہے جس میں ارزاں برقی آلات استعمال کیے گئے ہیں۔ اوپن سورس ہونے کی بنا پر یہ آلہ دنیا بھر کے کسی بھی انتہائی پسماندہ علاقے میں باآسانی چھاپا جاسکتا ہے جہاں ہزاروں لاکھوں افراد آلہ سماعت سے محروم ہیں کم خرچ آلے کا معیار عین عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیوایچ او) کے مطابق ہے۔ فی الحال اس کا پہلا نمونہ کسی ایئرفون والے میوزک پلیئر سے ملتا جلتا ہے۔ تاہم اس کی ڈیزائننگ میں تبدیلی کرکے اسے کان کی پشت والے ہیئرنگ ایڈ کی طرح بنایا جاسکتا ہے جارجیا انسٹ...

مریخی سطح کے نیچے ’پوشیدہ جھیلوں‘ کا پورا نیٹ ورک ہے، تحقیق

Image
 روم، اٹلی: ماہرینِ فلکیات کی ایک عالمی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ مریخ کے قطب جنوبی (ساؤتھ پول) پر جھیلوں کا ایک پورا ’نیٹ ورک‘ موجود ہے جو وہاں پر سطح کے نیچے چھپا ہوا ہے اس نیٹ ورک میں تین بڑی جھیلیں ہیں جن میں سب سے بڑی جھیل 30 کلومیٹر لمبی اور 20 کلومیٹر چوڑی ہے، جو سرد لیکن ’مائع پانی‘ والے متعدد تالابوں سے گھری ہوئی ہے۔ یہ سب کچھ مریخی سطح کے اندر، خاصی گہرائی میں موجود ہے بتاتے چلیں کہ 2018 میں سائنسدانوں نے دریافت کیا تھا کہ مریخی سطح سے 1500 میٹر گہرائی میں، قطب جنوبی پر، پانی کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے جو تقریباً 20 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ دریافت بھی اسی تسلسل میں ہے جبکہ یہ تمام جھیلیں بھی 2018 میں دریافت ہونے والی جھیل سے قریب ہی واقع ہیں دو سال پہلے ہونے والی دریافت کو ماہرین نے ایک اتفاق سمجھا تھا لیکن تازہ دریافت کے بعد وہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ شاید مریخ پر ہمارے سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ پانی موجود ہے۔ البتہ وہ سارے کا سارا سطح کے نیچے پوشیدہ ہے تحقیقی مجلّے ’’نیچر ایسٹرونومی‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی یہ رپورٹ اٹلی، جرمنی اور آسٹریلیا ...

کسی دوا کے بغیر سرطانی خلیات کو تباہ کرنے میں کامیابی

Image
 سنگاپور سٹی: سائنسدانوں نے ٹیکنالوجی کے ذریعے ’بہروپ‘ بھرے انداز میں کینسر کے خلیات پر حملہ کرکے ان کا قلع قمع کیا ہے۔ یہ تجربات زندہ جانوروں پر کئے گئے ہیں جس میں کوئی دوا استعمال نہیں کی گئی ہے اس بالکل نئی ٹیکنالوجی میں نینو ذرات کو ایل فینائل ایلانائن نامی امائنو ایسڈ میں ڈبویا گیا ہے۔ یہ کئی ایسے کئی ایسڈ میں سے ایک ہے جس کی بدولت سرطانی خلیات نشوونما پاتے ہیں۔ ایل فینائل ایلانائن جسم میں نہیں  بنتے بلکہ گوشت اور ڈیری مصنوعات سے اسے ہمارا جسم جذب کرتا ہے تجرباتی طور پر چوہوں پر نینواسکوپک فینائل ایلانائن پورس امائنو ایسڈ ممک یا Nano-pPAAM کا نام دیا گیا ہے۔ جب یہ کینسر کے خلیات کے پاس جاتےہیں تو وہ خود کو اس کا دوست سمجھتے ہیں لیکن دھیرے دھیرے کینسر کو گھلادیتےہیں۔ لیکن وہ اطراف کے صحتمند خلیات کو نقصان نہیں پہنچاتے سنگاپور کی نانیانگ یونیورسٹٰی کے پروفیسر ڈالٹن ٹے نے یہ کام کیا ہے جس میں نینومٹٰریل کو دوا لے جانے والے نظام کی بجائے خود دوا کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ اس عمل میں ایل فینائل ایلانائن کسی ٹروجن ہارس کا روپ دھار کر اندرونی طور پر نینوتھراپی کرتا ہے Nano-pP...

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟

Image
 ساؤ پالو: ان تصویروں میں دکھائی دینے والے پھول بظاہر اصلی لگتے ہیں لیکن درحقیقت یہ شکر سے بنے ہوئے ہیں اور انہیں کھایا جاسکتا ہے۔ یہ پھول برازیل کی لیوسیانا گونزالیز کے ہنر کا ثبوت ہیں جو آج سے تین سال پہلے تک بیکنگ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں لیکن آج وہ مشہور ہوچکی ہیں قصہ کچھ یوں ہے کہ لیوسیانا ایک سول انجینئر تھیں اور اپنے پیشے میں کامیاب بھی تھیں۔ لیکن 2017 میں وہ اس کام کا دباؤ برداشت نہ کرسکیں اور شدید بیمار پڑگئیں تب تک انہیں کیک پیسٹریاں بنانا بالکل بھی نہیں آتا تھا شدید بیماری کی وجہ سے وہ تین مہینے تک بستر سے لگی رہیں اور طبیعت سنبھلنے پر انہوں نے اپنے گھر کے سامنے واقع ایک اسکول جانا شروع کردیا جہاں کھانا پکانے اور بیکنگ کی تربیت دی جاتی تھی وقت گزاری کےلیے انہوں نے وہاں سے کیک پیسٹریاں بنانا اور بیکنگ سیکھنا شروع کردیا؛ اور دیکھتے ہی دیکھتے اس میں انہیں بہت مزا آنے لگا ان کی بنائے بنائے ہوئے کیک اور پیسٹریاں صرف مزیدار ہی نہیں ہوتے بلکہ سول انجینئرنگ کے شعبے میں اپنی مہارت استعمال کرتے ہوئے وہ انہیں خوبصورت بھی بنا دیتیں جلد ہی وہ کیک پیسٹریوں پر لگانے کےلیے شک...

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مودی حکومت کے ہراساں کرنے پر بھارت میں کام بند کردیا

Image
 برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے جس کے نتیجے میں اس نے اپنے ملازمین کو فارغ کرکے بھارت میں جاری کام بندکردیا۔ ایمنسٹی نے کہا کہ مودی حکومت انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انڈیا میں سینیئر ریسرچ ڈائریکٹر رجت کھوسلہ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے مودی حکومت کی جانب سے شدید ہراسانی کا سامنا ہے جس میں منظم حملے اور دھمکیاں بھی شامل ہیں، جس کی وجہ بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں مسلم کش فسادات ہوں یا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، مودی حکومت ایمنسٹی کے کسی سوال کے جواب نہیں دینا چاہتی رجت کھوسلا نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر کے ذمہ داران بیٹھیں گے اور بھارت میں ہمارا کام بند کیے جانے کا نوٹس لیں گے قبل ازیں ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ دہلی پولیس نے فروری میں مسلم کش فسادات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔ اسی طرح ایمنسٹی نے مودی حکومت پر اس بات کے لیے بھی زور دیا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتار تمام سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور صحافی...

Should We Seek Ways to Controlling the Brain With Technologies?

 Should We Seek Ways to Control the Brain With Technologies? Have you ever pondered about the opening title? What would be your answer? In my opinion, it varies from case to case. Read my full article to know these cases by looking inside First of all, I think healthy babies, children and adults should be allowed to grow naturally. They should reflect, experiment and brainstorm, leading to an increase of synaptic connections inside their brain, and benefit from wisdom and knowledge in a natural way If these people's brains are bombarded with technologies to control them, it may have the opposite effect, making them talk and behave clumsily and inadequately. In fact, they may become duller and dumber. Their brains were appropriately and excellently functioning before the application of technologies. So these facts need to be taken into account and further researched On the other hand, criminals with mentally ill backgrounds and disturbing childhoods may have their brains imposed to ...

Why Do We Need Simultaneous Localization and Mapping (SLAM)?

  Why Do We Need Simultaneous Localization and Mapping (SLAM)? We have made great strides when it comes to robotics. But where we've come at a standstill is the lack of support to the robots when it comes to finding the location WHAT IS SLAM? However, Computer Vision has found a solution for this as well. Simultaneous Localization and Mapping are here for robots guiding them every step of the way, just like a GPS While GPS does serve as a good mapping system, certain constraints limit its reach. For example, indoors constrain their reach and outdoors have various barriers, which, if the robot hits, can endanger their safety And thus, our safety jacket is Simultaneous Localization and Mapping, better known as SLAM that helps it find locations and map their journeys HOW DOES SLAM WORK? As robots can have large memory banks, they keep on mapping their location with the help of SLAM technology. So, recording its journeys it charts maps. This is very helpful when the robot has to chart ...

صرف 10 منٹ میں ہارٹ اٹیک کی تصدیق کرنے والا ٹیسٹ

Image
 تل ابیب: دل کے دورے کی جانچ کے لیے اب تک جو ٹیسٹ مؤثر ترین ہے اس میں خون کے اندر خاص قسم کے پروٹین ٹروپونن کی مقدار کو دیکھا جاتا ہے۔ لیکن اس میں بہت وقت ( ایک سے چار گھنٹے) لگتا ہے۔ لیکن اب فوری طور پر صرف لعاب دہن کے ٹیسٹ سے دل کے دورے کا پتا لگایا جاسکتا ہے اس انوکھے ٹیسٹ کی تفصیلات یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی کانفرنس میں پیش کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لعاب کے ٹیسٹ کی بدولت صرف 10 منٹ میں نتائج سامنے آجاتے ہیں۔ اس کے لیے مریض کو صرف ٹیسٹ ٹیوب میں اپنا لعاب دہن دینا ہوگا اور فوری نتیجہ سامنے آجائے گا اسرائیل میں واقع سوروکا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر روئے ویسٹرخ اور ان کے ساتھیوں نے یہ ٹیسٹ وضع کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ٹیسٹ اسپتال لے جانے سے قبل گھر میں بھی کرنا ممکن ہوگا جیسے سینے میں درد یا دیگر ابتدائی علامات کے بعد انجام دیا جاسکتا ہے دل کے دورے فوری توجہ چاہتے ہیں کیونکہ اس میں خون کی بند شریانوں میں خون کی رسائی فراہم کرنا ہوتی ہے یا پھر ای سی جی کے بعد دل کو بحال رکھنے کے کئی طریقے اپنانے ہوتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ دل کے دورے میں دل کے پٹھے متاثر ہوتے ہی ایک خا...

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

Image
  سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید کردیئے گئے ہیں کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے زادورہ میں قابضے بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کارروائی کے خلاف احتجاج کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کرنے کے لیے علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گزشتہ روز بھارتی فوج نےضلع شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس طرح صرف 2 روز میں بھارتی فوج نے 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے

ملک میں کورونا کے 319 نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

Image
 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے کے 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض کا انتقال ہوگیا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی  تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 772 ہوگئی ہے اور مجموعی اموات 6284 ہوگئی ہیں   ملک میں اب تک دو لاکھ 80 ہزار 340 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 778 ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 434 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 81 ہزار 695 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ 29 ہزار 179 ہے، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں 96 ہزار 699 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کے پی میں 35971، بلوچستان میں 12 ہزار 84، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15597، آزاد جموں و کشمیر 2290، گلگت میں 2832 ہوگئی ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1 ہزار 84 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔  ‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1920 ہے جن میں سے 112 وینٹی لیٹر پر مریض موجود ہیں کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر کورونا و...

وزیراعظم کی کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی اداروں کو ہدایات

Image
 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وفاقی اداروں کو ہدایات دے دیں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، مراد سعید اور سینئر افسران اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اجلاس کو صوبہ سندھ اور کراچی  میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا، جب کہ گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریف کیا وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی کے عوام  کی ترقیاتی ضروریات اور درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، وفاقی حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں سیوریج، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا جا رہا ہے جب کہ کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وفاقی اداروں کو ہدایات دے دی ہیں عمران خان کا کہنا تھا کہ ...