وزیراعظم کی کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی اداروں کو ہدایات

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وفاقی اداروں کو ہدایات دے دیں



وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، مراد سعید اور سینئر افسران اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے


اجلاس کو صوبہ سندھ اور کراچی  میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا، جب کہ گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریف کیا

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی کے عوام  کی ترقیاتی ضروریات اور درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، وفاقی حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی


وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں سیوریج، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا جا رہا ہے جب کہ کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وفاقی اداروں کو ہدایات دے دی ہیں


عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سے کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی جس میں وفاق اور اس کے اداروں کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر ہے اور اس وقت درپیش ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟

چینی انکوائری کمیشن: ایف آئی اے کے افسر سجاد باجوہ کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش