کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟

 ساؤ پالو: ان تصویروں میں دکھائی دینے والے پھول بظاہر اصلی لگتے ہیں لیکن درحقیقت یہ شکر سے بنے ہوئے ہیں اور انہیں کھایا جاسکتا ہے۔ یہ پھول برازیل کی لیوسیانا گونزالیز کے ہنر کا ثبوت ہیں جو آج سے تین سال پہلے تک بیکنگ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں لیکن آج وہ مشہور ہوچکی ہیں



قصہ کچھ یوں ہے کہ لیوسیانا ایک سول انجینئر تھیں اور اپنے پیشے میں کامیاب بھی تھیں۔ لیکن 2017 میں وہ اس کام کا دباؤ برداشت نہ کرسکیں اور شدید بیمار پڑگئیں تب تک انہیں کیک پیسٹریاں بنانا بالکل بھی نہیں آتا تھا


شدید بیماری کی وجہ سے وہ تین مہینے تک بستر سے لگی رہیں اور طبیعت سنبھلنے پر انہوں نے اپنے گھر کے سامنے واقع ایک اسکول جانا شروع کردیا جہاں کھانا پکانے اور بیکنگ کی تربیت دی جاتی تھی



وقت گزاری کےلیے انہوں نے وہاں سے کیک پیسٹریاں بنانا اور بیکنگ سیکھنا شروع کردیا؛ اور دیکھتے ہی دیکھتے اس میں انہیں بہت مزا آنے لگا


ان کی بنائے بنائے ہوئے کیک اور پیسٹریاں صرف مزیدار ہی نہیں ہوتے بلکہ سول انجینئرنگ کے شعبے میں اپنی مہارت استعمال کرتے ہوئے وہ انہیں خوبصورت بھی بنا دیتیں


جلد ہی وہ کیک پیسٹریوں پر لگانے کےلیے شکر سے بنے پھول اتنی مہارت سے تیار کرنے لگیں کہ جنہیں دیکھ کر اصل کا گمان ہوتا ہے۔ پھر انہوں نے اپنی مہارت کو مزید بڑھایا اور پھول پتیوں کے علاوہ، شکر سے مختلف پھل بھی تیار کرنے لگیں



آج ان کے بنائے ہوئے کیک نہ صرف ساؤ پالو میں بلکہ پورے برازیل میں اپنے ذائقے اور خوبصورتی کےلیے مشہور ہیں۔ پچھلے سال انہوں نے انسٹاگرام پر ’’لیوسیانا گونزالیز شوگر فلاور‘‘ کے نام سے اپنا پیج بنایا اور آج اس کے تقریباً 60 ہزار فالوورز ہیں

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

چینی انکوائری کمیشن: ایف آئی اے کے افسر سجاد باجوہ کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش