ملک میں کورونا کے 319 نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے کے 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض کا انتقال ہوگیا ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی  تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 772 ہوگئی ہے اور مجموعی اموات 6284 ہوگئی ہیں

 

ملک میں اب تک دو لاکھ 80 ہزار 340 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 778 ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 434 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 81 ہزار 695 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں


سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ 29 ہزار 179 ہے، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں 96 ہزار 699 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کے پی میں 35971، بلوچستان میں 12 ہزار 84، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15597، آزاد جموں و کشمیر 2290، گلگت میں 2832 ہوگئی


ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1 ہزار 84 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔  ‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1920 ہے جن میں سے 112 وینٹی لیٹر پر مریض موجود ہیں


کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر


کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں


سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے


پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے

Comments

Popular posts from this blog

بلڈ پریشر کی عام دوا استعمال کرنے والے نمونیہ اور فلو کے وار سے بھی محفوظ

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

ستمبرمیں سیمنٹ کی ریکارڈ کھپت ہوئی، اے پی سی ایم اے