مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید کردیئے گئے ہیں
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے زادورہ میں قابضے بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کارروائی کے خلاف احتجاج کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کرنے کے لیے علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گزشتہ روز بھارتی فوج نےضلع شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس طرح صرف 2 روز میں بھارتی فوج نے 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے
Comments
Post a Comment
aliasghar980@gmail.com