Posts

چینی انکوائری کمیشن: ایف آئی اے کے افسر سجاد باجوہ کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش

Image
چینی انکوائری کمیشن کی تحقیقات کے دوران مختلف الزامات کے تحت معطل ہونے والے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد مصطفیٰ باجوہ کو محکمانہ انکوائری میں قصور وار قرار دیتے ہوئے نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی گئی ہے نو صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ کے مطابق سجاد مصطفیٰ باجوہ پر ’غیر معیاری اور غیر تسلی بخش کارکردگی، شوگر مل انتظامیہ سے مبینہ روابط، رازدارانہ معلومات کا تبادلہ کرنے اور مل انتظامیہ کو کمیشن کے حساس ریکارڈ تک رسائی دینے‘ کے الزامات ثابت ہوئے ہیں سجاد باجوہ نے خود پر عائد تمام الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس انکوائری رپورٹ کو ’ذاتی عناد، بغض اور جلد بازی میں تیار کی گئی یک طرفہ رپورٹ‘ قرار دیا ہے۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان پر عائد کردہ الزامات کے دستاویزی ثبوت انھیں فراہم نہ کر کے انھیں شفاف ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا اس حوالے سے ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے مؤقف لینے کے لیے رابطے کیے گئے مگر انھوں نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا قانونی ماہرین نے بھی ایف آئی اے کی اس انکوائری رپورٹ پر متعدد سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کے مطابق شف...

300 نوری سال دُور ستارے کے گرد سیاروں کی پہلی براہِ راست تصویر

Image
چلی: ماہرینِ فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے زمین سے 300 نوری سال دوری پر، سورج جیسے ایک ستارے کے گرد چکر لگاتے ہوئے دو سیاروں کی پہلی براہِ راست تصویر حاصل کرلی ہے، جو اپنے آپ میں ایک غیر معمولی کارنامہ ہے تصویر میں یہ دونوں سیارے، اپنے مرکزی ستارے کے گرد دو روشن نقطوں کی طرح دکھائی دے رہے ہیں واضح رہے کہ خلا میں روشنی کی رفتار تین لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ ہے اور وہ فاصلہ جو روشنی ایک سال کے دوران خلا میں طے کرے، وہ ’’نوری سال‘‘ (لائٹ ایئر) کہلاتا ہے اب تک ہم نے نظامِ شمسی سے باہر، دیگر ستاروں کے گرد گھومتے ہوئے جتنے بھی سیارے دریافت کیے ہیں، وہ سب کے سب اپنے مرکزی ستارے سے آنے والی روشنی میں اتار چڑھاؤ یا اس ستارے کی حرکت میں بے قاعدگی کی بنیاد پر دریافت ہوئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی دوسرے ستارے کے گرد سیاروں کی براہِ راست تصویر حاصل کی گئی ہے   ماہرین کے مطابق، جس ستارے کے گرد یہ سیارے دریافت ہوئے ہیں وہ ابھی بالکل ’’نوجوان‘‘ ہے اور آج سے ’’صرف‘‘ دو کروڑ سال پہلے ہی وجود میں آیا ہے۔ اس ستارے کا کوئی باقاعدہ نام تو نہیں لیکن فلکیاتی کٹیلاگ میں اس کا نمبر TYC 8998-760-1 ...

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

Image
آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے تحت کہا گیا ہے کہ یہ ملک سیاحت کا بہترین مقام ہے اور اس کی بدولت کورونا لاک ڈاؤن میں بند افراد اپنا غصہ نکالنے کے لئے اپنی چیخ اس ویب سائٹ پر ریکارڈ کراسکتے ہیں۔ یہ چیخ فوری طور پر ایک پہاڑی علاقے میں کئی اسپیکروں سے نشر کردی جائے گی اس کے لیے ویب سائٹ نے سات دوردراز مقامات پر اسپیکر لگائے ہیں جس پر آپ کی چیخ ، پکار یا کوئی بھی صدا نشر کردی جائے گی۔ یہ اسپیکر آبادی سے دور ہیں۔ ان میں فیسٹر فال آبشار کی چوٹی، مشہور پہاڑیوں، اوردیگر پرفضا مقامات پر اسپیکر نصب کئے گئے ہیں۔ آپ اپنی چیخ یا صدا کے لئے کسی بھی مقام کا تعین خود کرسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کومحکمہ سیاحت آئس لینڈ نے پیش کیا ہے چیخ تھراپی نفسیات داں کہتے ہیں کہ چیخنے کا عمل تناؤ کو کم کرتا ہے اوراسے بطور تھراپی بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی ویب سائٹ پر ایک خاتون کا بیان ہے کہ لاک ڈاؤن اور دیگر اکتاہٹ کے لمحات میں چیخا جائے تو انسانی دماغ کا ایک اہم حصہ ایمگڈالا بوجھ سے ہلکا ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسی دوردراز اور سنسان مقام پر چیخنے کے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ...

بھارتی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں داعش کے دہشت گرد موجود ہیں، اقوام متحدہ

Image
نیویارک: اقوام متحدہ کی دہشت گردی سےمتعلق ایک رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ بھارتی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں داعش کے دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے اقوام متحدہ نے دہشت گردی سے متعلق ایک رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں داعش کے دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے، داعش اور القاعدہ وغیرہ سے متعلق تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ برصغیر افغانستان کے نیمروز، ہلمند اور قندھار صوبوں سے  کام کرتی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ کے بنگلا دیش، بھارت اور میانمار میں ڈیڑھ سے 200 کے قریب ممبران ہیں جب کہ دہشت گرد تنظیم اے کیو آئی ایس کا موجودہ رہنما اسامہ محمود اپنے سابق رہنما کی موت کا بدلہ لینے کے لئے خطے میں انتقامی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

جو بائیڈن: اگر صدر بنا تو پہلے ہی دن مسلم تارکین وطن پر پابندی ختم کر دوں گا

Image
امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ایک مرتبہ دوبارہ اپنے وعدے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ صدارتی انتخاب جیت گئے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک کے تارکین وطن کے ملک میں داخلے پر پابندی کے حکمنامے کو ختم کر دیں گے خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سات مسلم ممالک کے افراد پر امیگریشن کی پابندی عائد کرنا اختیارات کا ناجائز استعمال ہے واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے سات مسلم اکثریتی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی جبکہ اس اقدام کے متعلق جو بائیڈن اور دیگر ناقدین نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے ایک وفاقی عدالت نے ابتدائی پابندی کے حکمنامے کو مسترد کر دیا تھا لیکن 2018 میں سپریم کورٹ نے ایک ترمیم شدہ فیصلہ کو برقرار رکھا۔ یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں بھی صدر ٹرمپ نے دو ماہ کے لیے ملک میں امیگریشن پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جو بائیڈن کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اگر میں صدر بنا تو پہلے ہی دن مسلم تارکین وطن پر عائد پابندی ختم کر دوں گا

" 9 ہسپتال، 7 یونیورسٹیاں، 3 ٹیکنیکل یونیورسٹیاں اور ۔۔۔ " تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کی تفصیلات

Image
لاہور  آج 25 جولائی 2020 کو عام الیکشن گزرے 2 سال مکمل ہوچکے ہیں، ایسے میں جہاں تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن سے تنقید کا سامنا ہے وہیں حکمران جماعت بھی اپنے کام گنوارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔ سردار عثمان بزدار کے مطابق ان کی حکومت نے   ▪ 9 ہسپتالوں اور 7 یونیورسٹیوں پر کام شروع کیا ▪ 15 ہزار ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی بھرتی ▪ پہلی بار 15 یونیورسٹیوں، 250 کالجز اور 8 تعلیمی بورڈز کے سربراہان کی میرٹ پر آزاد سلیکشن بورڈز کے ذریعے تقرری ہوئی ▪ 3 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کا آغاز ہوا ▪ 50 کالجز میں BS کلاسز کا آغاز کیاگیا ▪ 1200 سکولوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ▪ سکولوں میں "آفٹرنون شفٹ" شروع کی گئی ▪ نئی ایجوکیشن پالیسی لائی گئی ▪ پہلی بار 40 ہزار اساتذہ کے گھر بیٹھے بغیر رشوت/سفارش کے ٹرانسفرز ہوئے ▪ تمام اداروں میں آنلائن ہیومن ریسورس سسٹم لانے پر کام شروع ہوا ▪ 2800 سے زائد کلاس رومز بنانے کا کام شروع ▪ تقریباً 10 ہزار سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا گیا. ▪ 72 لاکھ خاندانوں کے لیے ہیلتھ انشورنس...