جاپان نے گٹرکے ڈھکنوں پر ایل ای ڈی ڈسپلے لگادیئے
ٹوکیو: جاپان کے شہر ٹوکوروزاوا کی بلدیہ نے شہر میں تجرباتی طور پر گٹر کے ہائی ٹیکنالوجی ڈھکن لگائے ہیں جن پر ایل ای ڈی ڈسپلے میں مختلف کامک اور کارٹون کردار یا اینیمی دیکھے جاسکتےہیں
ٹوکیو کے شمال میں واقع اس شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے یہ اختراع کی گئی ہے۔ جاپان میں مشہور ’اینے مے‘ کرداروں کو اب مین ہول ڈسپلے پر دیکھاجاسکتا ہے اور ایک لمحے کو لوگ ٹھہر کر اس حیرت انگیز منظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں
ان مین ہول میں جاپان کا مقبول معاشرتی رنگ دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ جاپان میں کامک کردار اور ہیرو بہت مقبول ہیں۔ ٹوکوروزاوا جاپان کا پہلا شہر ہے جہاں شمسی توانائی سے چلنے والے ایل ای ڈی ڈسپلے کےڈھکن لگائے گئے ہیں۔ تجرباتی طور پر کل 27 گٹروں پر ایل ای ڈی ڈسپلے نصب ہیں جن پر بعض ڈیزائن تیزی سے رنگ بدلتے نظر آتے ہیں۔ پہلا ڈھکنا اس ماہ کی پہلی تاریخ کر لگایا گیا تھا
لیکن جاپان میں مین ہول کے ڈھکنوں کو سجانےکا رواج 1980 سے چاری ہے اس وقت کئی ڈھکنوں پر ملک کی تاریخ، ثقافت اور دیومالائی داستانوں کو ظاہر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ ایک تجارتی اور کاروباری رخ میں تبدیل ہوگیا اور اب اس میں ایل ای ڈی ڈسپلے کا اضافہ کیا گیا ہے
شام کو پانچ بجتے ہی یہ ڈھکنے ازخود روشن ہوجاتے ہیں اور رات دو بجے بند ہوجاتےہیں
Comments
Post a Comment
aliasghar980@gmail.com