ایون فیلڈ ریفرنس؛ نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں


اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیں، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی خصوصی بنچ اپیلوں پر یکم ستمبر کو سماعت کرے گا جب کہ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیل پہلے ہی یکم ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے

 

سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سزا معطلی کے بعد ضمانت پر ہیں جب کہ اپیلوں پر آخری سماعت 19 ستمبر 2018 کو ہوئی تھی


واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید، مریم نواز کو 7 سال قید اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید و جرمانہ کی سزائیں سنائی تھیں تاہم ہائی کورٹ نے 19 ستمبر 2018 کو سزا معطل کرکے رہائی کا حکم دیا تھا جس کو برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے 13 جنوری 2019 کو نیب اپیل خارج کردی تھی

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

مریخی سطح کے نیچے ’پوشیدہ جھیلوں‘ کا پورا نیٹ ورک ہے، تحقیق

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟