بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا
منامہ: بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے مائیک پومپیو سے ملاقات کے دوران اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے خود مختار فلسطین کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں
بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسرائیل پہنچے جہاں ایک دن قیام کے بعد وہ مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کا دورے پر آج بحرین پہنچے ہیں
بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ کے ساتھ ملاقات کے دوران مائیک پومپیو نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر کا پیغام پہنچایا جسے مسترد کرتے ہوئے بحرین کے صدر نے کہا کہ وہ دیگر عرب ممالک کے اسرائیل کے انخلا اور فلسطین کو خود مختار ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں
بادشاہ حمد بن عیسیٰ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے دباؤ کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو 1967 سے پہلے کی حیثیت میں بحال کرنا ہوگا
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسرائیل کے لیے عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مشرق وسطی کے دورے پر ہیں جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی طرح دیگر عرب ممالک کے بھی اسرائیل سے تعلقات استوار کرانا ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اسرائیل کا دورہ بھی کیا تھا
Comments
Post a Comment
aliasghar980@gmail.com