ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے بچی کے پیٹ سے 8 کلو وزنی انتہائی خطرناک چیز نکال دی

 وہاڑی  پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ڈاکٹرز نے انتہائی مہارت کے ساتھ ایک بچی کے پیٹ میں موجود 8 کلو وزنی رسولی نکال دی


انتظامیہ کے مطابق ایک بچی جو کافی تکلیف میں تھی کئی جگہوں سے انکار کے بعد اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی لایا گیا۔ بچی کے پیٹ میں 8 کلوگرام کی رسولی تھی


بچی کو جب ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے سرجیکل یونٹ 2 میں لایا گیا تو سرجن ڈاکٹر محسن ممتاز اور ڈاکٹر محمد رمضان نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فاضل کے مشورے کے بعد لپیروسکوپک آپریٹ کرنے کا دلیرانہ فیصلہ کیا 


ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچی کا انتہائی مشکل آپریشن بغیر وینٹی لیٹر کے سپائنل انیستھیزیا کے ساتھ کیا گیا اور کامیابی سے ٹیومر کو نکال دیا گیا۔ سرجری کے بعد بچی اب بالکل ٹھیک ہے اور روبصحت ہے


بچی کے والدین نے سرجیکل یونٹ 2 کی پوری ٹیم اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ڈاکٹرز ہمارے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

مریخی سطح کے نیچے ’پوشیدہ جھیلوں‘ کا پورا نیٹ ورک ہے، تحقیق

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟