ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر ساڑھے 8 فیصد ہوگئی

 اسلام آباد: وفاقی ادارہ شمارت کے مطابق ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر ساڑھے آٹھ فیصد ہوگئی ہے


ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کا رجحان بدستورجاری ہے، حساس اشاریہ کے لحاظ سے ملک میں سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر ساڑھے آٹھ فیصد ہوگئی ہے

 

مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران چینی،  آٹا، سبزی، مرغی اور آلو سمیت روزمرہ استعمال کی 20 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اورایک ہفتے میں 9 مصنوعات سستی ہوئی ہیں


ادارہ شماریات کے اعدادو شمارمیں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے چکن 4 اعشاریہ 2 فیصد اور آلو2 اعشاریہ 3  فیصد مہنگے ہوئے۔ چکن ساڑھے 5 روپےاضافے کے ساتھ فی کلوگرام 136 روپے کا ہوگیا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 880 سے 1400 روپے میں فروخت ہوا، جب کہ چینی کی قیمت 100 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتےمیں انڈے 128 روپےسےکم ہو کر 119 روپے فی درجن پر آگئے، دال مونگ، ماش، کوکنگ آئل، گھی اور ایل پی جی سلنڈر بھی معمولی سستا ہوا ہے

 

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں11.49 فیصد، 17 ہزار733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں11.22 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 10.05 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں9.20 فیصد رہی ہوا، جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 6.98 فیصدرہی ہے

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟

چینی انکوائری کمیشن: ایف آئی اے کے افسر سجاد باجوہ کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش