500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست جاری، عمران خان ’مین آف دی ایئر‘ قرار

 مان: اردن کے شاہی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر نے سال 2020ء کے لیے 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں عمران خان کو ’مین آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے


ایکسپریس نیوز کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر ایک آزادانہ تحقیقی، تدریسی اور اشاعتی ادارہ ہے جو ہر سال 500 بااثر مسلمان شخصیات پر اپنی کتاب شائع کرتا ہے۔ اس بار وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مین آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے


یہ پہلا موقع ہے کہ اس ادارے نے پاکستان کی کسی شخصیت کو مین آف دی ایئر قرار دیا ہے۔ اسی طرح ادارے نے ’’ویمن آف دی ایئر‘‘ امریکا کی مسلمان رکن کانگریس راشدہ طالب کو قرار دیا ہے


500 بااثر مسلمان شخصیات میں مفتی تقی عثمانی کو پہلا نمبر دیا گیا ہے۔ آیت اللہ خامنائی اور محمد بن النہیان بتدریج دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ سیاسی اور عسکری شخصیات میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی شامل ہیں


سال 2020ء کی 50 اہم شخصیات میں شاہ عبدالعزیز، رجب طیب ایردوان، سلطان قابوس بن سعید، امامِ کعبہ، مولانا طارق جمیل، سید حسین نصر، مہاتیر محمد، ٹموتھی ونٹر بھی شامل ہیں


پاکستان کے ڈاکٹر عرفان صدیقی، ڈاکٹر عطاالرحمان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر عمرسیف اور ٹیپو صدیقی سائنس دانوں کی فہرست میں شامل ہیں


کھیلوں اور اس سے وابستہ ممتاز شخصیات میں ہاشم آملہ، نادیہ حسین اور دیگر شامل ہیں۔ میڈیا کی اہم شخصیات میں پاکستان کے سلمان اقبال اور میر شکیل الرحمان کے نام بھی موجود ہیں۔ بلقیس ایدھی اور ادیب رضوی کو انسانی خدمت کے شعبے میں نمایاں شخصیت قرار دیا گیا ہے


کتاب کی ابتدا میں اویغور مسلمانوں، مقبوضہ کشمیر اور روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

مریخی سطح کے نیچے ’پوشیدہ جھیلوں‘ کا پورا نیٹ ورک ہے، تحقیق

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟