لاہور پولیس نے کورونا وباء کو شکست دے دی، 460 اہلکار متاثر ہوئے جبکہ 4 اہلکار فرض کی راہ پر قربان ہوگئے

 لاہور  سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے قرنطینہ مراکز، ہسپتالوں، ناکوں، کیشن سنٹرز پر چاق و چوبند ہوکر فرائض سرانجام دئیے، ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بناتے ہوئے لاہور پولیس کے 460 اہلکار کورونا وباء سے متاثر ہوئے، لاہور پولیس میں کوئی اہلکار کورونا پازیٹو نہیں



لاہور پولیس کے 456 اہلکاروں و افسران نے کورونا وباء کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھال لئے جبکہ کورونا وباء کے دوران فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 04 سپوت قربان ہوئے، کورونا وباء سے ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد متاثر ہوئے، لاہور پولیس کے مجموعی طور پر کورونا وباء سے 04 ایس پی رینک کے آفیسرز، 14 ڈی ایس پیز، 15 انسپکٹرز، 34 سب انسپکٹرز اور 46 ٹریفک وارڈنز، 34 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 55 ہیڈ کانسٹیبلز اور 219 کانسٹیبلز اور سنئیر کلرکس، جونیئر کلرکس سمیت متعدد کلیریکل سٹاف کورونا سے متاثر ہوئے


سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران لاہور پولیس نے بہترین اور پروفیشنل طریقے سے فرائض سرانجام دئیے، جس سے شہر بھر میں کہیں بد مزگی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وباء میں شہریوں کے تحفظ پر معمور تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی، لاہور پولیس کا کورونا وائرس میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار کیا، سی سی پی او لاہور نے کورونا وباء کے تدارک کےلئے لاہور پولیس کے تعاون پر شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کا خطرہ موجود ہے شہریوں کو ابھی مزید احتیاط برتنا ہوگی.

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

مریخی سطح کے نیچے ’پوشیدہ جھیلوں‘ کا پورا نیٹ ورک ہے، تحقیق

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟