ملک بھر میں کورونا وائرس کے وارجاری،24 گھنٹوں میں496 نئے کیسز رپورٹ،9 اموات کی تصدیق

 اسلام آبادملک بھر میں کورونا وائرس کے وارجاری ہیں ،24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 496 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید9 اموات رپورٹ ہوئیں


میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی او سی کاکہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوںمیں کورونا وائرس کے 496 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد2 لاکھ 93ہزار261 تک جا پہنچی ،این سی او سی کے مطابق ملک میں ایکٹو کیسز کی تعدادصرف10 ہزار188ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد2 لاکھ 76ہزار829 ہو گئی


این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید9 اموات ہوئیں ،جس سے ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد6244 ہو گئی ،این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد96 ہزار233 ہوگئی ،خیبرپختونخوا35 ہزار766 ،بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد12527 ہو گئی،اس کے علاوہ اسلام آباد15 ہزار515 ،آزادجموں وکشمیر2254 اورگلگت میں تعداد2682 ہوگئی

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

مریخی سطح کے نیچے ’پوشیدہ جھیلوں‘ کا پورا نیٹ ورک ہے، تحقیق

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟