جرمن یونیورسٹی’ کچھ نہ کرنے کے‘ کے بدلے 1900 ڈالر ادا کرے گی

 ہیمبرگ: جرمنی کی ایک جامعہ نے ایک تجربے کے لیے ’ بے کاری فنڈ‘ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تین افراد کو کچھ نہ کرنے کے لیے 1900 ڈالر کی رقم دی جائے گی



یہ رقم ایک تحقیقی منصوبے کے تحت دی جارہی ہے جو ہیمبرگ میں واقع یونیورسٹی آف فائن آرٹس نے شروع کیا ہے۔ رقم لینے کے بعد رضاکاروں کو ’سرگرمی سے بے عمل ہونا‘ ہوگا۔ لیکن اس کی شرائط بھی بہت دلچسپ ہے


جامعہ نےکہا ہے کہ اس مقابلے میں شامل افراد کو اپنی بے کاری کا طریقہ منتخب کرنے کا پورا اختیار ہوگا لیکن جامعہ کے ماہرین ان میں سے بہترین کا انتخاب کریں گے

پروگرام کے سربراہ فریڈرک وان بوریس نے کہا کہ ’ کچھ نہ کرنا اور فالتو بیٹھے رہنا بہت آسان ہوتا ہے۔ لیکن ہم سرگرم بے سرگرمی کو جاننا چاہتا ہے۔ یعنی اگر آپ کہیں کہ آپ ایک ہفتے تک ساکت رہیں گے تو اچھا ہے، لیکن اگر آپ کہیں کہ ایک ہفتے تک نہ ہلوں گا اور نہ ہی کچھ سوچوں گا تو یہ اور بھی اچھا ہے


اس کے علاوہ درخواستگزار پر یہ چھوڑدیا گیا ہے کہ وہ کتنے عرصے تک بے کار رہنا چاہتا ہے


اگر آپ یہ کہیں کہ آپ بالکل نہیں سوئیں گے تو یہ چند دنوں تک ہی ممکن ہے۔ لیکن اگر آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ خریداری نہیں کریں گے تو اس کام کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔ اس لیے ہر فرد سے بے کار رہنے کی تفصیلات ایک مسودے کی صورت میں مانگی گئی ہیں


لیکن جامعہ کی شرط ہے کہ یہ رقم آپ کو اس وقت ملے گی جب آپ اپنے تجربات کی تفصیلی رپورٹ اگلے سال جنوری کے وسط تک جمع کروائیں گے۔ خواہ آپ کامیاب ہوتے ہیں یا ناکام آپ کو رقم ضرور ملے گی۔ پھر آپ کے تجربات کو ایک نمائش کی صورت میں پیش کیا جائے گا


ماہرین نے کہا ہےکہ یہ کوئی فضول کام نہیں بلکہ ایک سنجیدہ تجربہ بھی ہے

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

مریخی سطح کے نیچے ’پوشیدہ جھیلوں‘ کا پورا نیٹ ورک ہے، تحقیق

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟