کورونا کیسز میں کمی؛ فعال مریضوں کی تعداد 10ہزار694 رہ گئی

 اسلام آباد: ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 10 ہزار 694 رہ گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات رپورٹ ہوئیں


نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 10 ہزار 694 ہوگئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 956 افراد کے ٹیسٹ ہوئے

 

کورونا وبا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 75 ہزار 836 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 235 ہوگئی۔


کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر


کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں


سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے


پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے

Comments

Popular posts from this blog

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھول کس چیز سے بنے ہیں؟

چینی انکوائری کمیشن: ایف آئی اے کے افسر سجاد باجوہ کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش