انگ کانگ: چند سال قبل ہم پوری دنیا میں اسپنر کا جنون دیکھ چکے ہیں اور اب اسی یاد کو تازہ کرنے کے لئے رنگین روشنی والا اڑن لٹو بنایا گیا ہے جس سے بچے اور بڑے یکساں طور پر لطف اندوز ہوسکتے ہیں اسے فلائی نووا پرو کا نام دیا گیا ہے اور اس سے قبل اسی کمپنی کی فلائی نووا نامی ڈرون گیند بھی بہت مقبول ہوئی تھی۔ یہ ہوا میں تیرتی ہے، رخ بدلتی ہے اور رات میں کمرے کو رنگین روشنیوں سے بھردیتی ہے۔ اس کی بدولت حیرت انگیز کرتب دکھائے جاسکتے ہیں۔ اس مرتبہ اسے ایک جادوئی چھڑی سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے فلائی نووا پرو نیچے گرکر بھی محفوظ رہتا ہے اور بچوں کے لیے ہر طرح سے موزوں ہے۔ اس کی بدولت بچوں میں آنکھ اور ہاتھوں کی حرکت کے درمیان تعلق کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ بچوں کو اسکرین اور اسمارٹ فون سے دور رکھنے کا یہ بہترین نسخہ ہے۔ فلائی نووا پرو سے گھر کے اندر اور باہر، دونوں مقامات پر طرح طرح کے کھیل کھیلے جاسکتے ہیں اس میں تین رنگوں کی ایل ای ڈی لگی ہوئی ہیں جو بالکل نیون روشنی کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ بند کمرے میں یہ آسمان سے ٹوٹے تارے کا نظارہ پیش کرتا ہے۔ گھریلو تقریب میں اسے لوگوں کو حیران کرنے ...
روم، اٹلی: ماہرینِ فلکیات کی ایک عالمی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ مریخ کے قطب جنوبی (ساؤتھ پول) پر جھیلوں کا ایک پورا ’نیٹ ورک‘ موجود ہے جو وہاں پر سطح کے نیچے چھپا ہوا ہے اس نیٹ ورک میں تین بڑی جھیلیں ہیں جن میں سب سے بڑی جھیل 30 کلومیٹر لمبی اور 20 کلومیٹر چوڑی ہے، جو سرد لیکن ’مائع پانی‘ والے متعدد تالابوں سے گھری ہوئی ہے۔ یہ سب کچھ مریخی سطح کے اندر، خاصی گہرائی میں موجود ہے بتاتے چلیں کہ 2018 میں سائنسدانوں نے دریافت کیا تھا کہ مریخی سطح سے 1500 میٹر گہرائی میں، قطب جنوبی پر، پانی کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے جو تقریباً 20 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ دریافت بھی اسی تسلسل میں ہے جبکہ یہ تمام جھیلیں بھی 2018 میں دریافت ہونے والی جھیل سے قریب ہی واقع ہیں دو سال پہلے ہونے والی دریافت کو ماہرین نے ایک اتفاق سمجھا تھا لیکن تازہ دریافت کے بعد وہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ شاید مریخ پر ہمارے سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ پانی موجود ہے۔ البتہ وہ سارے کا سارا سطح کے نیچے پوشیدہ ہے تحقیقی مجلّے ’’نیچر ایسٹرونومی‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی یہ رپورٹ اٹلی، جرمنی اور آسٹریلیا ...
ساؤ پالو: ان تصویروں میں دکھائی دینے والے پھول بظاہر اصلی لگتے ہیں لیکن درحقیقت یہ شکر سے بنے ہوئے ہیں اور انہیں کھایا جاسکتا ہے۔ یہ پھول برازیل کی لیوسیانا گونزالیز کے ہنر کا ثبوت ہیں جو آج سے تین سال پہلے تک بیکنگ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں لیکن آج وہ مشہور ہوچکی ہیں قصہ کچھ یوں ہے کہ لیوسیانا ایک سول انجینئر تھیں اور اپنے پیشے میں کامیاب بھی تھیں۔ لیکن 2017 میں وہ اس کام کا دباؤ برداشت نہ کرسکیں اور شدید بیمار پڑگئیں تب تک انہیں کیک پیسٹریاں بنانا بالکل بھی نہیں آتا تھا شدید بیماری کی وجہ سے وہ تین مہینے تک بستر سے لگی رہیں اور طبیعت سنبھلنے پر انہوں نے اپنے گھر کے سامنے واقع ایک اسکول جانا شروع کردیا جہاں کھانا پکانے اور بیکنگ کی تربیت دی جاتی تھی وقت گزاری کےلیے انہوں نے وہاں سے کیک پیسٹریاں بنانا اور بیکنگ سیکھنا شروع کردیا؛ اور دیکھتے ہی دیکھتے اس میں انہیں بہت مزا آنے لگا ان کی بنائے بنائے ہوئے کیک اور پیسٹریاں صرف مزیدار ہی نہیں ہوتے بلکہ سول انجینئرنگ کے شعبے میں اپنی مہارت استعمال کرتے ہوئے وہ انہیں خوبصورت بھی بنا دیتیں جلد ہی وہ کیک پیسٹریوں پر لگانے کےلیے شک...
Comments
Post a Comment
aliasghar980@gmail.com