انگ کانگ: چند سال قبل ہم پوری دنیا میں اسپنر کا جنون دیکھ چکے ہیں اور اب اسی یاد کو تازہ کرنے کے لئے رنگین روشنی والا اڑن لٹو بنایا گیا ہے جس سے بچے اور بڑے یکساں طور پر لطف اندوز ہوسکتے ہیں اسے فلائی نووا پرو کا نام دیا گیا ہے اور اس سے قبل اسی کمپنی کی فلائی نووا نامی ڈرون گیند بھی بہت مقبول ہوئی تھی۔ یہ ہوا میں تیرتی ہے، رخ بدلتی ہے اور رات میں کمرے کو رنگین روشنیوں سے بھردیتی ہے۔ اس کی بدولت حیرت انگیز کرتب دکھائے جاسکتے ہیں۔ اس مرتبہ اسے ایک جادوئی چھڑی سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے فلائی نووا پرو نیچے گرکر بھی محفوظ رہتا ہے اور بچوں کے لیے ہر طرح سے موزوں ہے۔ اس کی بدولت بچوں میں آنکھ اور ہاتھوں کی حرکت کے درمیان تعلق کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ بچوں کو اسکرین اور اسمارٹ فون سے دور رکھنے کا یہ بہترین نسخہ ہے۔ فلائی نووا پرو سے گھر کے اندر اور باہر، دونوں مقامات پر طرح طرح کے کھیل کھیلے جاسکتے ہیں اس میں تین رنگوں کی ایل ای ڈی لگی ہوئی ہیں جو بالکل نیون روشنی کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ بند کمرے میں یہ آسمان سے ٹوٹے تارے کا نظارہ پیش کرتا ہے۔ گھریلو تقریب میں اسے لوگوں کو حیران کرنے ...
Comments
Post a Comment
aliasghar980@gmail.com