Posts

دو سال سے لاپتا خاتون سمندر کی لہروں میں بہتے ہوئے مل گئیں، ویڈیو وائرل

Image
 کولمبیا میں مچھیرے کو دو سال سے لاپتا ایک خاتون سمندر کی لہروں پر بہتی ہوئی بے ہوش کی حالت میں مل گئیں عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ کولمبیا میں پیش آیا جہاں 46 سالہ خاتون دو سال سے لاپتا تھیں تاہم اب وہ وہ بے ہوشی کے عالم میں لکڑی پر تیرتے ہوئے ایک مچھیرے کو ملی ہیں مچھیرے رونالڈو کو اپنے دوست کے ہمراہ سمندر کے بیچوں بیچ ایک تختہ تیرتا ہوا دکھائی دیا وہ قریب پہنچے تو دیکھا کہ یہ تختہ نہیں ایک خاتون ہے۔ مچھیروں نے خاتون کو پانی سے نکالا اور طبی امداد دی۔ خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد کہا کہ انہوں نے دو سال قبل خودکشی کی نیت سے سمندر میں چھلانگ لگائی تھی اس کے بعد کیا ہوا؟ انہیں معلوم نہیں، میرا خدا نہیں چاہتا کہ میں ابھی مرجاؤں سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بیٹی سے رابطہ کیا گیا جس نے بتایا کہ ماں کو دو سال سے نہیں دیکھا وہ کہیں چلی گئی ہیں اور واپس نہیں لوٹیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے مچھیرے کے انسان دوست اقدام کی تعریف کی اور خاتون کے بیان پر اعتراض کیا کہ یہ ممکن نہیں کہ خاتون دو سال تک سمندر کی لہروں میں بہتی رہی ہو کیوں کہ ان کے ک

مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کا مرحلہ وار آغاز

Image
 ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارت پر عائد پابندی ختم کردی آج سے مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کا مرحلہ وار آغاز ہوگیا سعودی عرب نے سات ماہ بعد مرحلہ وار عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی ہے،عمرہ کی اجازت تین مرحلوں میں دی گئی ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق ایس او پیز کے تحت پہلا مرحلہ 4 اکتوبر یعنی آج سے شروع ہوگا جس میں 6 ہزار سعودی شہری اور وہاں مقیم غیر ملکی عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے دوسرے مرحلے میں 18 اکتوبر سے روزانہ 15 ہزار معتمرین کو یومیہ عمرے کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی۔ یکم نومبر سے تیسرے مرحلے کے تحت بیرون ملک سے روزانہ 20 ہزار زائرین عمرے کی سعادت کے لیے آسکیں گے جب کہ ساٹھ ہزار لوگوں کو مسجد الحرام میں نماز  ادا کرنے کی اجازت ہوگی واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال مارچ میں سعودی حکومت نے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی تھی

فلائی نووا: بچوں اور بڑوں کے لیے روشن، اڑن لٹو

Image
 انگ کانگ: چند سال قبل ہم پوری دنیا میں اسپنر کا جنون دیکھ چکے ہیں اور اب اسی یاد کو تازہ کرنے کے لئے رنگین روشنی والا اڑن لٹو بنایا گیا ہے جس سے بچے اور بڑے یکساں طور پر لطف اندوز ہوسکتے ہیں اسے فلائی نووا پرو کا نام دیا گیا ہے اور اس سے قبل اسی کمپنی کی فلائی نووا نامی ڈرون گیند بھی بہت مقبول ہوئی تھی۔ یہ ہوا میں تیرتی ہے، رخ بدلتی ہے اور رات میں کمرے کو رنگین روشنیوں سے بھردیتی ہے۔ اس کی بدولت حیرت انگیز کرتب دکھائے جاسکتے ہیں۔ اس مرتبہ اسے ایک جادوئی چھڑی سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے فلائی نووا پرو نیچے گرکر بھی محفوظ رہتا ہے اور بچوں کے لیے ہر طرح سے موزوں ہے۔ اس کی بدولت بچوں میں آنکھ اور ہاتھوں کی حرکت کے درمیان تعلق کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ بچوں کو اسکرین اور اسمارٹ فون سے دور رکھنے کا یہ بہترین نسخہ ہے۔ فلائی نووا پرو سے گھر کے اندر اور باہر، دونوں مقامات پر طرح طرح کے کھیل کھیلے جاسکتے ہیں اس میں تین رنگوں کی ایل ای ڈی لگی ہوئی ہیں جو بالکل نیون روشنی کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ بند کمرے میں یہ آسمان سے ٹوٹے تارے کا نظارہ پیش کرتا ہے۔ گھریلو تقریب میں اسے لوگوں کو حیران کرنے کے ل

بلڈ پریشر کی عام دوا استعمال کرنے والے نمونیہ اور فلو کے وار سے بھی محفوظ

Image
 ڈنمارک: ایک بہت وسیع مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جو افراد بلڈ پریشراور دل کے لیے عام دوا استعمال کرتے ہیں ان میں فلو(انفلوئنزا) اور نمونیہ میں مبتلا ہونے اور موت کا امکان بھی نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے اے سی ای انہیبٹر یا اینجیوٹینسن ٹو ریسپٹر بلاکرز استعمال کرنے والے فلو اور نمونیہ کے وار بلکہ شکار سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس طویل اور بڑے مطالعے کی تفصیلات جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی ہیں۔ آرہس یونیورسٹی اور اس سے متصل ہسپتال کے پروفیسر کرسچیان فیانبو اور ان کے ساتھیوں نے اس ضمن میں پانچ لاکھ افراد کا جائزہ لیا ہے جو ہسپتال لائے گئے تھے۔ 2005 سے 2018 تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں شامل تمام مریض انفلوئنزا اور نمونیہ میں مبتلا تھے۔ ان مریضوں کے زیرِ استعمال ادویہ اور دیگر امراض کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا گیا تو بہت اہم انکشافات سامنے آئے ان میں سے ایک لاکھ مریض باقاعدگی سے اے سی ای انہیبٹر یا اینجیوٹینسن ٹو ریسپٹر بلاکرز والی دوائیں کھاتے رہے تھے۔ ایسے بہت کم مریضوں کو وینٹی لیٹر پر ڈالا گیا اور ان میں موت کی شرح بھی کم تھی۔ دوسری جانب بلڈ پریشر کی دوسری عام دوا کیلشیئم

برفباری سے بجلی بنانے والا انقلابی آلہ تیار

Image
 اس انجلس: ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ رونما ہوا ہے مصر کے ایک سائنسداں ڈاکٹر ماہر القادی نے ایک ایسی تکنیک وضع کی ہے جس کی بدولت اب برفباری سے بھی بجلی تیار کی جاسکتی ہے اس میں ٹرائبوالیکٹرک کا سادہ اصول کارفرما ہے یعنی جب دو مختلف مادے (مٹیریل) آپس میں ملتے ہیں تو چارج پیدا ہوتا ہے۔ اسے بنانے والے ماہرین کہتے ہیں کہ برفباری کے ذرات میں قدرتی طور پر مثبت برقی چارج ہوتا ہے   ’ برف پر پہلے سے ہی چارج ہوتا ہے تو کیوں نہ اسے مخالف چارج والے سے ملایا جائے تاکہ بجلی اخذ کی جاسکے؟ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے کیمیاداں ماہرالقادی نے کہا جو نینوٹیک انرجی کمپنی کے سی ٹی او بھی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سے پہلے اس ٹیکنالوجی پر کبھی غور نہیں کیا گیا اگرچہ اب تک بہت سارے ایسے ٹرائبوالیکٹرک نینوجنریٹر( ٹی ای این جی) تیار ہوچکے ہیں جو بارش کے قطروں، ہلکی حرکت، ٹائروں کی رگڑ اور خاص بورڈ پر چہل قدمی سے بھی بجلی بناسکتے ہیں۔ تحقیقی ٹیم کے دوسرے رکن رچرڈ کینر نے کہا کہ جب ایک مٹیریل کے الیکٹرون اتر کر دوسرے مٹیریل پر جاتے ہیں تو اس عمل کو برق سکونی (اسٹیٹک الیکٹرسٹی) کہا جاتا

ستمبرمیں سیمنٹ کی ریکارڈ کھپت ہوئی، اے پی سی ایم اے

Image
 کراچی: ستمبر میں سیمنٹ کی ریکارڈ کھپت ہوئی ہے اور سیمنٹ کی مجموعی فروخت 5.213  ملین ٹن ہوگئی، یہ گزشتہ سال ستمبر 2019 میں یہ 4.273 ملین ٹن تھی سیمنٹ کی مقامی فروخت ستمبر 2020 میں 17.65 فیصد اضافے سے 4.089 ملین ٹن ہوگئی جو 3.475 ملین ٹن گزشتہ سال 2019 میں تھی۔ برآمدات 40.95 فیصد اضافے سے 1.124 ملین ٹن ہوگئی جو0.797 ملین ٹن گزشتہ سال اس ماہ تھیں شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی فروخت ستمبر 2020 میں 16.30 فیصد اضافے سے 3.523 ملین ٹن تک بڑھ گئی جو گزشتہ سال ستمبر 2019 میں 3.029 ملین ٹن تھی ملک کے جنوبی علاقے میں بھی بہتری واقع ہوئی اور مقامی طور پر سیمنٹ کی فروخت میں 26.84 فیصد اضافہ ہوا جو بڑھ کر ستمبر میں 565,236 ٹن ہوگئی جبکہ گزشتہ سال 445,629 ٹن ستمبر 2019 میں تھی